Live Updates

نواز شریف کے داماد آرمی چیف کے شاگرد نکلے

اردو پوائنٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں کیپٹن (ر) صفدر نے مریم نواز سے شادی سمیت زندگی کے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 29 اگست 2019 15:56

نواز شریف کے داماد آرمی چیف کے شاگرد نکلے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اگست2019ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز سے شادی سمیت زندگی کے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔اردو پوائنٹ کے اینکر فرخ شہباز وڑائچ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے میری شادی ارینج میرج تھی جو کہ میری مرحومہ ساس بیگم کلثوم نواز کی پسند اور خواہش سے ہوئی تھی۔

جب مجید نظامی زندہ تھے تو میرا انٹریو پرنٹ ہوا تھا میگزین میں جو تین ہفتے تک چھپتا رہا تھا۔لوگ کہتے ہیں کہ کیپٹن (ر) صفدر نواز شریف کا داماد ہے اور مجھے بھی اس بات کی خوشی ہے کہ میرے والدین نے آخری زندگی بہت سکون میں گزاری کیونکہ انہیں نواز شریف کی طرف سے بہت زیادہ عزت دی گئی تھی۔کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ مریم نواز سے میری شادی کو 27 سال ہو گئے ۔

(جاری ہے)

میں نے دیکھا ہے کہ ان میں اپنے والد سے بھی زیادہ جرات اور حوصلہ ہے۔اتنے بڑے گھر میں پرورش پانے والی مریم نواز کبھی پاناما میں پیش ہوئی تو کبھی نیب آفس میں اور اب جیل میں ہے۔لیکن اس نے سارے نظام کو ایک ویڈیو میں دکھا دیا۔مریم نواز کے پاس اور بھی ویڈیوز موجود ہیں جس سے ایوان ہل جائیں گے۔کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مجھے پاناما کیس میں نہیں گرفتار کیا گیا بلکہ ختم نبوت کے تحفظ پر تقریر کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

کیپٹن (ر) صفدر نے اپنے بیٹے جنید صفدر کے سیاست میں آنے کا بھی عندیہ دیا اور کہا کہ ابھی وہ قانون کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں،پہلے وہ اپنی تعلیم مکمل کریں گے۔وہ لاء کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اور ہماری عدالتوں میں پڑھے لکھے لوگوں کی بہت ضروت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے پسندیدہ آرمی چیف وہ ہیں جنہوں نے فوج کے وقار کو بلند کیا جس کا کچھ کریڈٹ جنرل اسلم بیگ کو بھی جاتا ہے،ضیاءالحق کے بعد ان کے پاس موقع تھا کہ ملک میں مارشل لاء لگائیں تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا اور باعزت طریقے سے وقت پر ریٹائرمنٹ لی۔

کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میرے استاد ہیں اور میں نے ان سے پڑھا تھا۔وقت کے ساتھ ساتھ رائے بدلتی رہتی ہے ہو سکتا ہے ان کے بعد آنے والی آرمی چیف زیادہ پروفیشنل ہو۔کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میری آرمی چیف سے ایک ہی بار وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات