Live Updates

نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے تاجر ٹیکس تلے دب گئے ہیں ،جمعیت علماء اسلام بلوچستان

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی کال پر اکتوبر میں اسلام آباد کا لاک ڈاؤن کرینگے جو نااہل حکمران کے خاتمے تک جاری رہیگا ، رہنمائوںکا تحفظ شعائر اسلام کانفرنس سے خطاب

پیر 2 ستمبر 2019 21:29

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2019ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسیع صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی مولانا سید آغا محمود شاہ سابق گورنر سید فضل آغا خالد ولید صدیقی صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑمولانا صدیق مینگل اراکین بلوچستان اسمبلی عبدالواحد صدیقی میر زاہد خان ریگی میر عزیز یونس زہری حاجی نواز خان کاکڑ سابق صوبائی وزیر عین اللہ شمس ضلعی امیر مولوی محمد سرور کاکڑ مولانا اللہ داد کاکڑ حاجی محمد حسن شیرانی مولوی سلطان شاہ حبیب اللہ مختار اور دیگر نے ژوب میں تحفظ شعائر اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی کال پر اکتوبر میں اسلام آباد کا لاک ڈاؤن کرینگے جو نااہل حکمران کے خاتمے تک جاری رہیگا نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے تاجر ٹیکس تلے دب گئے ہیں سب کو معلوم ہے کہ عمران نیازی اور بلوچستان میں جام کمال کی حکومت کو کس نے کس مقصد کیلئے بنایا بلوچستان میں جام حکومت نے پورے نظام کو جام کر دیا ہے حکمرانوں نے کشمیر سی پیک کا سودا اور ملک کی سرحدات کو غیر محفوظ بنا کر تمام اثاثے مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھ دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ آئین سے عقیدہ ختم نبوت کو ختم کرنے کی کوششیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے جس پر ثالثی کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے حکمران سرحد کو کھول کر اجازت دے جمعیت کشمیر کو جہاد کے ذریعے آزاد کرادیگی انہوں نے کہا کہ سی پیک کا قافلہ بلوچستان کے علاقوں سے سیکورٹی میں گذارنے کا مقصد ہمیں دہشت گرد کے طور پر پیش کرنا تھا انہوں نے کہا کہ آئین سے اسلامی دفعات کو ختم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہے آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پھانسی دینے کی بجائے مظلوم قرار دیا جاتا ہے اسی لئے ملعون آسیہ سزا یافتہ ہونے کے باوجود بے گناہ قرار دیکر ملک سے باہر بھیج دی گئی ان تمام غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کیلئے علماء کرام کی پالیمنٹ میں موجودگی ضروری ہے ملک توڑنے والوں کا پردہ چاک کرنے کیلئے بننے والے حمود الرحمان کمیشن اور ایبٹ آباد کمیشن کا آج تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات