Live Updates

وزیرِ ریلوے نے کراچی اورسکھر کے درمیان تیزترین ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا

گزشتہ سال کی نسبت 10 ارب زیادہ کمائے ہیں، 5 سال میں ریلوے کا خسارہ کم کریں گے: شیخ رشید احمد

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 7 ستمبر 2019 23:34

وزیرِ ریلوے نے کراچی اورسکھر کے درمیان تیزترین ٹرین چلانے کا اعلان ..
سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 ستمبر 2019ء) وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی اورسکھر کے درمیان تیزترین ٹرین چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سے 10 ارب روپے زیادہ کمائے ہیں اور 5 سال میں ریلوے کا خسارہ مزید کم کریں گے۔ انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھر سے کراچی کے درمیان1861میں پٹڑی ڈلی گئی تھی اور ٹریک ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل ون بننے سے انقلاب آئے گا، ایم ایل ون بنے گا تو ایک لاکھ لوگوں کوروزگار ملے گا۔ وزیرِ ریلوے نے کہا کہ سکھرکے لوگ کہہ رہے ہیں نوکری اور پانی نہیں ہے، لوگوں کوعمران خان کی دیانت پر یقین ہے، لوگوں کویقین ہے عمران خان حالات بدلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کے دوستوں نے پلی بارگین کی کوششیں شروع کردی ہیں، نوازشریف بھی پلی بارگین کی کوشش میں ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خلائی شٹل مودی کے منہ پر آگری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آسام میں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنا دیا گیا ہے، کشمیر بہت جلد پاکستان کا حصہ ہوگا، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیرکے ساتھ ہے، ودی مسلمانوں کی جانوں کا دشمن ہے، کشمیر میں ایک ماہ سے کرفیو نافذ ہے ، مودی کی سب سے بڑی غلطی اسے لے ڈوبے گی، مودی کا فیصلہ کشمیریوں کی تقدیر بدلنے جارہا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت کے 22کروڑ مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ ، بوڑھا اور جوان پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر دس جنگیں ہوچکی ہیں اور اب آخری ہوگی ،وقت ثابت کرے گا کہ نیا پاکستان بھارت کے اندربنے گا۔ مودی سے غلطی ہوئی ہے اس کو جانے نہیں دینا، مودی کی حرکت کے بعد ہمارے پاس جنگ کے سوا آپشن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کی خواہش رکھتے ہیں نہ ہی ایسی سوچ رکھتے ہیں، چاہتے ہیں مذاکرات سے معاملہ حل ہو ورنہ خطہ لپیٹ میں آئے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات