کوٹلی، بسلسلہ’’شہدائے کربلا‘‘ محفل میلاد وگیارہویں شریف کا انعقاد

بدھ 11 ستمبر 2019 16:28

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) صوفی ہمایوں بشیرقریشی،مدثربشیرقریشی،ممبر پریس کلب فوٹوجرنلسٹ منظر بشیر قریشی،غضنفربشیرقریشی کی رہائش گاہ میں بسلسلہ "شہدائے کربلا "محفل میلاد وگیارہویں شریف اور والدمحترم ڈاکٹرمحمدبشیرقریشی مرحوم کے ا یصال ثواب کیلے دعا ئیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔محفل پاک میںسجادہ نشین آستانہ عالیہ ریاں شریف باجی میاں محمد قاسم اور سجادہ نشین بڑالی کس بیٹھک حافظ عبدالرحمان نے بطور خاص شرکت کی جبکہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سردار محمد زاہد خان،تحصیل دار مبشر بشیر،ایم ڈی ایکوا کشمیر ملک الیاس احمد،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خورشید احمد قادری ایڈووکیٹ ،سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ، ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پی پی پی چوہدری خادم حسین، سینئر رہنما پی پی پی چوہدری طارق دائود، ممبر جنرل کونسل مسلم لیگ ن سردار مشہود،صدر حلقہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سردار عارف ناز،فوڈ انسپکٹر(ر)مالک مجاہد ،ماسٹر چوہدری صغیر،حریت پسند رہنما امتیاز کشمیری،صدرانجمن تاجران ڈی ایچ کیو بازار عشرت تنویر قریشی،ضلعی صدر یونین آف جرنلسٹس شوکت قمر،ممبران پریس کلب شہباز حیدری،ماجدآرائیں، عامر تنویر قریشی ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات سی یو جے عرفان مغل سمیت دوست احباب شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

محفل پاک میں پروفیسر شفیق کلماروی نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے ۔گولڈمیڈلسٹ ثناء خوان شاہد نوید اور دیگر ثنا خوانان ، اشتیاق احمد سلطانی ،وقار احمد سلطانی،عثمان سلطانی، ظفر اقبال نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیے ۔امام مسجد حافظ محبوب نے کلمات مبارکہ کا ذکر جبکہ سجادہ نشین باجی میاں محمد قاسم نے اختتامی دعا فرمائی ۔آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔