بھارت مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ ختم کر کے کشمیریوں کو بولنے دے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:14

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘نے مقبوضہ کشمیر میں جاری محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوںکو بولنے دے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ٹیوٹر پر جاری ایک ویڈیو میں بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کے ساتھ روا رکھنے جانے والے بہیمانہ مظالم کا پردہ چاک ہے۔

’’ دنیا کا سب سے زیادہ فوجی تعیناتی والا علاقہ کشمیر چالیس روز سے زائد عرصے سے پابندیوں کی زد میں،اسی لاکھ لوگ محصور‘‘ کے عنوان سے جاری ویڈیومیں پانچ اگست سے علاقے میں جاری بحران کی منظر کشی کی گئی ہے۔ویڈیو میں کہا گیا کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے ، لوگ اپنے پیاروں کی خیریت معلوم کرنے سے قاصر ہیںجبکہ اطلاعات کی بہم رسانی کی سہولیات پر پوری طرح سے حکومت کا کنٹرول ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں کہا گیا کہ اس تمام صورتحال میں جو رپورٹس مل رہی ہیں ان کے مطابق رات کے وقت گھروں پر چھاپوں، تشدد ، مظاہرین پر آنسو گیس ، ربڑ کی گولیاں اور پیلٹ مارنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈاکٹروں ، صحافیوں اور سیاسی رہنما?ں سمیت ہزاروں کشمیریوںکو حراست میں لیا گیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ویڈیو میںمزید کہا کہ مسلسل محاصرے کے باعث کشمیریوں کو درپیش تکالیف اور پریشانیوں کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جاسکتا لہذا محاصرے ختم کر کے کشمیریوں کو بولنے دیا جائے۔