سراج الحق 13 اکتوبر کو حیدرآباد میںکشمیر مارچ کی قیادت کریں گے

کشمیر کے لیے اب وہ وقت ہے کہ جہاد کا ماحول بنایا جائے ،حیدرآباد میں کشمیر مارچ اسی سلسلے کی کڑی ہے،محمد حسین محنتی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:23

سراج الحق 13 اکتوبر کو حیدرآباد میںکشمیر مارچ کی قیادت کریں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ آج فلسطین سے لے کر کشمیر تک اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں پر حملہ آور ہیں، اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے، مسلم امہ کو معمولی اختلافات سے بالاتر ہوکر اپنے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے اسلام و مسلمانوں کیخلاف ہونے والی سامراجی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ۔

مسلم تاجروں اسلام کی ترویج و اشاعت میں بنیادی کر دار ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے حیدرآباد میں امرائی,اراکین شوریٰ,ناظمین شعبہ جات, برادر تنظیمات اورجماعت اسلامی حلقہ خواتین کے الگ الگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ مسلمان ظلم و ستم کا شکار ہیں، فلسطین، کشمیر،برما میں اہل اسلام بدترین ظلم کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ظلم کے باوجود مظلوم مسلمان اپنے طور پر جہاد کررہے ہیں۔ وہاں اسپتالوں بند ہیں حاملہ خواتین اور زخمیوں تک اسپتال جانے کی اجازت نہیں ہے۔کرفیو دوسرے مہینے میں داخل ہے کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی قلت ہیں۔ ایسے حالات میں کشمیریوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔حضور ؐ نے خود جہاد کیا اور امت کو جہاد کا شوق دلایا جہاد رسول ؐ کی سنت مبارکہ ہے۔

اسلامی تا ریخ گواہ ہے کہ صحابیات نے بھی جہاد میں حصہ لیا ہے وہ مجاہدوں کو پانی پلا یا کرتی تھیں اور زخمیوں کا علاج کرتی تھیں ۔ آج کی خواتین مائیں ، بہنیں ،بیٹیاں مجاہدوں کو تیار کر سکتی ہیں مالی تعاون کر سکتی ہیں۔ہم کشمیر نہیں جاسکتے،سری نگر نہیں جا سکتے،کم از کم سڑکوں پر نکل کر جتنی مدد ہم ابھی کرسکتے ہیں کرنا چاہیے۔وقت آیا اور موقع ملے گا تو سری نگر بھی جائیں گے، ہماری ساری ہمدردیاں جان و مال سب کچھ کشمیری بہنوں، بچوں اور مردوں اور بزرگوں پر قربان ہے۔

حیدرآباد میں کشمیر مارچ اسی سلسلے کی کڑی ہے، کشمیر کے لیے اب وہ وقت ہے کہ جہاد کا ماحول بنایا جائے۔محمد حسین محنتی نے مزید کہاکہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت جہاد کا اعلان کرے،بھارت بے شک بڑا ملک ہے مگر ہمارے ایمان سے بڑا نہیں ہے، کارکنان گھر گھر،دکان دکان جائیں اور کشمیر کے لئے اہل شہر کو تیار کریں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 13 اکتوبر کو حیدرآباد میںکشمیر مارچ کی قیادت کریں گے۔امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، نائب امیر ضلع حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمن،جنرل سیکریٹری مطاہر خان اور عبدالقیوم حیدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔