اسلام آباد اورراولپنڈی میں شدید بارش کے باعث موسم خوشگوار ،حبس کا زور ٹوٹ گیا ، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

جمعرات 19 ستمبر 2019 12:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑاں شہر راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جس سے حبس کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے بیشتر علاقوں میں صبح سویرے بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا جبکہ ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ۔

رپورٹ کے مطابق لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ،پشاور،مردان، کوہاٹ اور بنوں ڈویژن میں چند مقامات پر بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران جنوبی پنجاب اور سندھ میں کپاس کی چنائی کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔