Live Updates

پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے کے لئے پرعزم ہے : راجہ بشارت

وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق بلدیاتی انتخابات وعدہ کے مطابق کرانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے محکمہ بلدیات پنجاب میں باقاعدہ ٹرانزیشن سیل قائم کیا گیا ہے جس میں چھ ورکنگ گروپ کام کر رہے ہیں : سیکرٹری بلدیات

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق بلدیاتی انتخابات وعدہ کے مطابق کرانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گی- وہ آج سول سیکریٹریٹ میں کابینہ کی لوکل گورنمنٹ ٹرانزیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھی- صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹرمراد راس، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید، سیکرٹری بلدیات اور متعلقہ افسران بھی موجود تھی-اجلاس میں سابقہ بلدیاتی نظام سے نئے بلدیاتی نظام میں منتقلی کے عمل پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا.

(جاری ہے)

راجہ بشارت نے محکمہ بلدیات کو ہدایت کی کہ ٹرانزیشن کا کام شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے اور کابینہ کمیٹی کو باقاعدگی سے آگاہ کیا جا تارہے نیزحدبندی کرتے وقت احتیاط کی جائے کہ کسی موضع کی سابقہ حدود تبدیل نہ ہوں کیونکہ اس سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں-ا نہوں نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں کا محور اور تحریک انصاف کے ویڑن کا عکاس ہے اوریہ صوبہ بھر میں نچلی سطح پر حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا- قبل ازیں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ احمد جاوید قاضی نے اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیات پنجاب میں باقاعدہ ٹرانزیشن سیل قائم کیا گیا ہے جس میں چھ ورکنگ گروپ کام کر رہے ہیں جبکہ تمام مواضعات،سابقہ بلدیاتی اداروں کے عملہ و اثاثہ جات کا ریکارڈ حاصل کرکے کمپیوٹرائزکیا جا رہا ہی- انہوں نے بتایا کہ پنچائتوں(مواضعات) اورنیبر ہڈ کونسلز کی حد بندی پر تیزی سے کام جاری ہیاور4 نومبرتک حتمی حد بندیاں نوٹیفائی کر دی جائیں گی-بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ مکمل کر لیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ باقاعدہ اجلاس منعقد کر کے اعتراضات دور کیے جا رہے ہیں- انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سارا کام دیے گئے شیڈول کے مطابق مکمل کر لیا جائے گا اور بلدیاتی انتخابات بھی وقت پر کرانے کے قابل ہونگی-

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات