انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال کے ڈیوٹی جج محمد عباس نے پولیس مقابلہ قتل اور دہشت گر دی کے گرفتار ایک ملزم محمد اسلام کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس تھانہ کسو وال کی25ستمبر تک حوالے کر دیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 20:53

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال کے ڈیوٹی جج محمد عباس نے پولیس مقابلہ قتل اور دہشت گر دی کے گرفتار ایک ملزم محمد اسلام کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس تھانہ کسو وال کی25ستمبر تک حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم محمد اسلام نے 10اگست2016کو چک22۔چودہ۔

(جاری ہے)

ایل کے قریب جب پولیس تھانہ کسو وال ڈکیتی کے زیر حراست ڈاکو صابر عرف صابری کے ہمراہ مسروقہ مال بر آمد کر نے سر کاری گاڑی پر جا رہے تھے ۔

دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزموں نے زیر حراست ملزم کو چھڑانے کے لئے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا ۔فائرنگ کے نتیجہ میں زیر حراست صابر عرف صابری ہلاک اور ایک کانسٹیبل شہزاد احمد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ۔ملز م محمد اسلام اشتہاری ہوگیا جسے پولیس نے تین سال بعد میاں چنوں سے گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف10اگست2016کو مقدمہ 34,324,186,353,302ت پ اور7انسداد دہشت گر دی ایکٹ درج کیا گیا تھا۔