کراچی: بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا

25 اور 26 ستمبر کو کراچی میں ہلکی بارش کا بھی امکان پاکستان کی ساحلی پٹی کو سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں،محکمہ موسمیات

پیر 23 ستمبر 2019 22:18

کراچی: بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 25 اور 26 ستمبر کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے جو کہ کراچی کے جنوب مغرب سے 510 کلو میٹر دور ہے۔

(جاری ہے)

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 24 اور 25 ستمبر تک سمندری طوفان اومان کے ساحل پر اثرانداز ہو سکتا ہے جب کہ 25 ستمبر کی شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 25 اور 26 ستمبر کو کراچی میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے لیکن پاکستان کی ساحلی پٹی کو سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم سندھ کے ماہی گیر گہرے سمندر میں نہ جائیں۔واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ دنوں سے معتدل ہیٹ ویو کی صورتحال ہے جس دوران پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے۔