ملین مارچ کے حوالے سے کامیاب پروگرامات کرچکے ہیں،اب اکتوبر میں ضرور آزادی مارچ کیا جائیگا،مولانا عطاء الرحمن
ایک جہاد اور شہادت کے جذبے سے اسلام آباد میں اتنے عوام جمع کریں گے کہ لوگ انقلاب ایران بھول جائیں گے، امیر جے یو آئی ف خیبرپختونخوا
بدھ 25 ستمبر 2019 23:27
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی عندیہ دے چکے ہیں،کہ ہم افرادی قوت کیساتھ شرکت کریں گے اور جس طرح ہم نے اپنے صوبے میں رابطہ مہم کرچکے ہیں اس طرح ملک کی دیگر حصوں اور صوبوں میں بھی جاری ہے۔
انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات میں کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں میں ن لیگ کیطرف سے اطلاع مل رہا ہے کہ اب تاریخ کا اعلان نہ کریں کیونکہ وہ بھی اپنے مشاورت کے بعد ہم اور دیگر جماعتوں کیساتھ مشاورت کے بعد 15سے 30اکتوبر تک آزادی مارچ کاا علان کریں گے۔اور اسلام آباد جانے میں اگر کارکنوں کا راستہ روکا گیا تو اسی جگہ پر دمادم مست قلندر ہوگا۔کیونکہ اس ناقص حکومت کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہوتا جارہا ہے۔آزادی مارچ کا مقصد اس ملک کے عوام کو اس ناقص حکومت اور اسٹبلشمنٹ کے مسلط فیصلوں سے آزاد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکہ کو عوام اور ملک کے مفاد کیلئے نہیں بلکہ کشمیر بیچھنے گئے تھے۔تو کشمیر کے مسئلہ پر بھارت اور پاکستان میں کھبی جنگ نہیں ہوگا کیونکہ خرید وفروخت میں کسی کا جھگڑا نہیں ہوتا۔اس حکمرانوں نے جو نیب کا ادارہ بنایا ہے یہ صرف ایک سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا ہے اگر ہم پر ایسا کوئی کیس بنایا گیا تو ہم اس کو ماننے اور پیش ہونے کیلئے تیار ہی نہیں ہے۔کیونکہ کرپشن کے حوالے سے اگر ہم کو گرفتار کرنا تھا یا کوئی الزام تھا تو پچھلے 6سال سے ان کی حکومت ہے اگر ان میں کوئی جرآت ہے تو گرفتار کر لیں۔کل کوہاٹ میں ہمارے دو بندوں کو گرفتار کئے گئے ہیں وہ بھی چندہ جمع کرنے کے نام پر ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں،۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یورپ کے پارلیمنٹرئین کہتے ہیں کہ آسیہ کے رہائی کیلئے اس حکومت نے ہم سے 10ہزار پاونڈ لئے ہیں۔اور اپنے تاجروں کو صدر نے 8لاکھ 80ہزار ارب روپے معاف کئے ہیں یہ 126دن کے دھرنے پر لگائے گئے سودا بازی کے موقع پر یہ سودے ہوچکے ہیں،۔انہوں نے کہا کہ تاحال مولانا صاحب سے دھرنا ختم کرنے کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے یہ سب افواہیں ہیں اور نہ ہم دھرنہ ختم کرنے کیلئے تیار ہوسکتے ہیں۔اسلام آباد میں دھرنا اس وقت تک جاری رہیگا جب تک یہ نااہل حکمران مستعفی نہ ہو ںکیونکہ ان کو ہم نے مستعفی ہونے کیلئے 30اگست کا ٹائم دیا تھا اب ان کی رخصتی اسلام آباد میں دمادم سمت قلند کے بعد ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.