سابق وزیر حکومت ،بزرگ مسلم کانفرنسی رہنماء علی خان چغتائی کی دعائے قل ادا کردی گئی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 21:59

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) سابق وزیر حکومت ،بزرگ مسلم کانفرنسی رہنماء علی خان چغتائی کی دعائے قل ادا کردی گئی دعائے قل میں سابق وزیراعظم وسابق صدر پیپلزپارٹی چوہدری عبدالمجید،بزرگ سیاستدان سردار سیاب خالد،وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی،راجہ نثار خان،مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان کے صاحبزادے سردار عثمان عتیق،مختیار عباسی حاجی گل خنداں،سابق امیدوار اسمبلی عارف مغل، راجہ ثاقب مجید،میر عتیق الرحمن،ملک محمد حنیف اعوان،ملک محمد عرفان،کرنل عارف عباسی،عنصر پیرزادہ،خواجہ شفیق احمد،ہارون آزاد،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل و صدر مسلم لیگ ن ضلع جہلم ویلی محمد فرید خان،ممبر مجلس عاملہ ن لیگ آصف مرزا،خالد لطیف میر،راجہ مشتاق خان ایڈمنسٹریٹر زکواة،ڈی آئی جی سردار الیاس،کمشنر مظفرآباد چوہدری امتیاز،سید فیاض کاظمی،سید اسحاق نقوی، میر امتیاز،چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ فورم سید احسان گیلانی،آفتاب کیانی ایس ڈی او شاہرات، تصور عباس موسوی،حاجی زمان احمد عباسی،چیف آفیسر ضلع کونسل راجہ انصل حمید،سید غلام نبی شاہ، سید اسلم کاظمی،سید مرتضی کاظمی،اشفاق مغل،رفیع عباسی فائز گیلانی،شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے سید عتیق گردیزی،مبارک حسین اعوان،اسرار ہمدانی۔

(جاری ہے)

راجہ راجہ یاسر خان صدر انجمن تاجران شاریاں۔لیاقت علی اعوان۔چوہدری ظہیر۔صابر مغل۔حنیف مغل۔محدعامر چغتائی اور دیگر نے شرکت کی۔تعزیتی ریفرنس میں ممتاز ثناء خواء سید ظہور کاظمی۔ضیاء احمد چغتائی۔حافظ ظہیر بخاری نے نعت رسول مقبولﷺ اور رومی کشمیر میاں محمد بخش کا کلام پڑھ کر محفل قل میں شریک شرکاء کو آبدیدہ کردیا تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار عثمان عتیق نے کہا نے کہا علی خان چغتائی جماعت کا اثاثہ تھے وہ غیور انسان تھے انہوں نے سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کے لیے دن رات جدوجہد کی۔

سردار عبدالقیوم خان کے دیرینہ ساتھی علی خان چغتائی کے وصال سے آزادکشمیر ایک مدبر دیانتدار باوقار سیاسی شخصحیت سے محروم ہوگیا ہے ان کے علاوہ مولانا اسحاق نقوی۔سیدفیاض کاظمی۔سید ظہور حسین بخاری۔ظہیر بخاری۔خالد نیازی اور دیگر نے علی خان چغتائی کے کارہائے نمایاں بلخصوص خدمت خلق پر انہیں شاندار الفاظ میں خارج تحسین پیش کیا آخر پر دیوان علی چغتائی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی علی خان چغتائی کا خواب تھا آزادی کی جدوجہد میں ہمشیہ پیش پیش رہے انہوں نے کہا خونی لکیر انشاء اللہ جلد ختم ہوگی اور خان صاحب کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا انہوں نے اہلیاں گوہر آباد کی جانب سے آزادکشمیر اور پاکستان کے گوشے گوشے سے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علی خان چغتائی سے عقیدت رکھنے والے اور ان کے چاہنے والوں کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں دیوان علی خان چغتائی نے وزیراعظم فاروق حیدر، سابق وزیراعظم ۔

سردار عتیق احمد خان۔مرزا شفیق جرال چوہدری لطیف اکبر۔عبدالرشید ترابی علامہ کفایت نقوی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کارکنان۔عدلیہ کے معزز ججز صاحبان۔وکلا برادری۔صحافی برادری۔سول سوسائٹی کا اظہار تعزیت اور علی خان چغتائی کے حوالہ سے نیک جذبات پر شکریہ ادا آخر پر مرحوم علی خان چغتائی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی۔دعائے مغفرت۔پاکستان کے بقا اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی گء شہدا زلزلہ کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی