موجودہ حکومت عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر رہی ہے‘سردار فاروق سکندر خان

مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے عرصہ اقتدار کے دوران جو تعمیر وترقی کے کام کیے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،وزیر مال آزاد کشمیر

اتوار 13 اکتوبر 2019 17:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر رہی ہے عوام سے کیے گے وعدے پور ے ہورہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے عرصہ اقتدار کے دوران جو تعمیر وترقی کے کام کیے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ موجودہ حکومت نے آزاد کشمیر میں پہلی بار نظام حکومت میں ایسی اصلاحات لائی ہیں جس سے میرٹ اور انصاف کا بول بالا ہوا ہے برادری ازم سے بالاترہوکرسب کی خدمت کررہاہوں عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشارہوں ،سڑکات اورپلوںکی تعمیرسے عوام کوسفری سہولیات فراہم ہورہی ہیں۔

مسئلہ کشمیرفلیش پوائنٹ بن چکاہے دنیا کی کوئی طاقت کشمیری عوام کو آزادی سے نہیں روک سکتی پوری کشمیر ی قوم پاک افواج کے شا نہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

میرپورزلزلہ کے متاثرین تنہانہیں ہیں مشکل کی اس گھڑی میں حکومت ان کے ساتھ ہیں متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لیے حکومت ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔زلزلہ قدرت کی طرف سے آزمائش ہے اللہ تعالیٰ متاثرین زلزلہ کوآزمائش میں ثابت رکھے اورشہداء کے درجات بلندکرے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے مختلف عوامی وفودسے ملاقات کے دوران کیا۔وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے میں نے ہمیشہ میرٹ پرکام کیاہے حکومت آزاد کشمیر عوام کو ان کے تمام بنیادی حقوق مستحقین افراد کو حقیقی معنوں میں ان کا حق ان کی دہلیزپر مہیا کر نے کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ آزا د کشمیر میں ایک خوشحال معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے موجودہ حکومت کی قانون و آئین کی بالا دستی، میرٹ کی بحالی اور انصاف کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں این ٹی ایس اورپی ایس سی کے ذریعے پڑھے لکھے نوجوانوںکو میرٹ پرروزگارمل رہاہے موجودہ حکومت براردری و علاقائی تعصبات سے بالا تر ہو کر میرٹ کے مطابق خطہ کے مسائل حل کر رہی ہے عوام کا پیسہ عوام کے فلاح و بہبود پر خرچ ہورہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ وادی کوفوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیابھارتی افواج نے بچوں،بوڑھوں،خواتین پرظلم کی انتہاکردی ہے آئے روز نہتے اورمعصوم کشمیریوں کوشہیدکیاجارہاہے بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیرکوعملا جیل میں تبدیل کردیاہے عالمی برادری انسانیت سوز مظالم کانوٹس لے انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکے اصل فریق کشمیری ہیں کشمیریوں کی رائے کے بغیر کوئی بھی حل قبول نہیں کیاجائے گابھارت اپنے منفی عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگاکشمیریوں کی آزادی کی تحریک بھارت کی بربادی تک جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیری عوام کو آزادی سے نہیں روک سکتی پوری کشمیر ی قوم پاک افواج کے شا نہ بشانہ کھڑی ہے پوری قوم پاک افواج کے ساتھ مل کر دشمن کے نا پاک ارادوں کو خاک میں ملائے گی۔