آزادی مارچ کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن سے بات چیت جاری ہے ، معاملہ ٹھیک ہو جائیگا ، شیخ رشید
منگل 15 اکتوبر 2019 14:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شہزادے نے اپنی تحریک شروع کر دی ہے۔انہوںنے کہاکہ بلاول اسلام آباد نہیں جائے گا کیوں وہ ڈرتا ہے، اسے پتہ ہے کہ اسلام آباد میں مولوی دھرنا دے رہے ہیں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ ممکن ہے کہ مولانا کو کشمیر کی ریلی نکالنے کی اجازت مل جائے تاہم اسلام آباد میں دھرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کوئی درمیانی راستہ نکال لیا جائے اور مولانا صاحب کو فیس سیونگ مل جائے۔شیخ رشید نے کہا کہ کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور ہماری حکمت عملی سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پھنستا جارہا ہے، یہ ایک دن کی لڑائی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔انہوںنے کہاکہ فضل الرحمان کے حوالے سے ہماری میڈیا پالیسی مناسب نہیں ہے، کابینہ اجلاس میں بھی کہا تھا کہ ہم مولانا کو زیادہ لفٹ کروارہے ہیں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ مولانا کو خومخوا کا ہوا بنا رکھا ہے، اسلام آباد میں سب اچھا ہے، جسے آنا ہے آ جائے۔ڈنڈوں اور سوٹوں کے ساتھ اسلام آباد کے سوال پر انہوںنے کہاکہ یہ دنیا میں اسلامی قوتوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے، مدرسے اسلام کا قلعہ ہیں اور ہمیں علمائے کرام کی عزت کرنی ہے۔انہوںنے کہاکہ بعض بے وقوف طاقتیں فضل الرحمان کا چہرہ دہشت گرد کے طور پر پیش کر رہی ہیں حالانکہ مولانا خود ایک دو دفعہ دہشت گردی کی نظر ہونے سے بچے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ ڈنڈے انتظام کے لیے رکھتے ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔اس سے قبل شیخ رشید نے بابا گرونانک ریلوے اسٹیشن پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے میں نیا ٹریکر سسٹم متعارف کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ بابا گرونانک ریلوے اسٹیشن بابا گورو نانک کی 550 ویں جنم دن سے قبل مکمل ہو جائے۔انہوں نے اپیل کی کہ ننکانہ صاحب علاقے کے لوگ خالصتان سے آئے یاتریوں کی خاص طور پر آؤ بھگت کریں۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.