عوامی شکایات براہ راست سن کر ان کے حل کے لئے محکمانہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ‘ڈپٹی کمشنر کوٹلی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 15:04

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ فاروق اکرم،ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خورشیدقادری،عبدالقادربٹ وادی جمالی،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردارمظہراقبال ایڈووکیٹ ،جماعت اسلامی کے حبیب الرحمن آفاقی کے علاوہ دیگر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اس سلسلے میں عوامی شکایات براہ راست سن کر ان کے حل کے لئے محکمانہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ہر شعبہ زندگی میں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ضلع کی سطح پر مختلف محکموں کی سروسز کے معیار میں بھی مزید بہتری لائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری اور ہمیں اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے یہ ذمہ داری نبھانی ہے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اپنے محکمے کے ملازمین کی 100 فیصد حاضری یقینی بنائیں اور عوامی خدمت اور آفس کے کام روزآنہ کی بنیاد پر نمٹائیں ہم ضلع کوٹلی کو صاف و شفاف ضلع بنائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خورشیداحمدقادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ویژن کے مطابق بلدیہ کوٹلی شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہے ایڈ منسٹریٹر بلدیہ سردار زاہد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت 2016 کے الیکشن میں کیے گے وعدے پورے کر رہی ہے اندروں شہر بائی پاس روڈ کی تکمیل شہریوں اور عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گئیں ۔