پنجاب حکومت کی جانب سے چشمہ جہلم کینال پر بجلی گھر بنانے پر پی ٹی آئی کے تحفظات ،سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

پیر 21 اکتوبر 2019 19:16

پنجاب حکومت کی جانب سے چشمہ جہلم کینال پر بجلی گھر بنانے پر پی ٹی آئی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) پنجاب حکومت کی جانب سے چشمہ جہلم کئنال پر بجلی گھر بنانے پر پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے تحفظات کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔، قرارداد اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے جمع کرائی۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے سینیئر رہنما و پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ نے کہا مضبوط صوبے مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں ہے فیڈریشن مضبوط ہوگئی تو صوبے مضبوط ہونگی دس سالوں سے جن لوگوں کا سندھ پر قبضہ ہے انہوں نے ئی سندھ کو تباہ کیا ہے سندھ کی عوام کو ایڈز دیا ہے عوام کو پینے کے لئے صاف پانی تک نہیں دیا ہے۔

منچھرجھیل تباھ ہوچکی ہے کینجھر جھیل تباہ ہورہی ہے، حمل جھیل تباہ ہوچکی ہے ساری ذمہ دار سندھ حکومت ہے پیپلزپارٹی نے سندھ کوتباہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن ہم ایسا ایسا نہیں ہونے دیں گے سندھ کے حصے کا پانی کم ہونے نہیں دیں گے، ہم سندھ میں رہتے ہیں سندھ نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ہم عوام کے لئے سوچیں گے، چشمہ جہلم لنک کئنال کی وجہ سے سندھ کا پانی کم ہونے نہیں دیں گے آج ہم نے اس اہم اشو پر سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے پانی کی کمی کے لئے سی جے لنک کینال پر منصوبہ قبول نہیں۔

انہوں نے مزید کہا پیپلزپارٹی کو معلوم تھا کہ وزیر اعلیٰ جیل جانے والا ہے جس کی جگہ جمیل سومرو کو لانے کی تیاریاں کی جارہی تھی جمیل سومرو کو جیتوانے کے لئے بڑ? بڑ? وزراء نے برقے پہن کو لاڑکانہ میں مہم چلائی تھی۔ لاڑکانہ میں ایم پی اے کاامیدوار نہیں ہارا بلاول کا سیکریٹری ہارا ہے یہ وزیراعلیٰ کی شکست ہوئی ہے لاڑکانہ کی عوام پیپلزپارٹی کو کیوں ووٹ دے انہوں نے وہاں کی عوام سے جینے کا حق بھی چھین رکھا ہے واٹرکمیشن کی رپورٹ ہے کہ 77فیصد لاکانہ والیگٹرکا پانی پیتے ہیں لاڑکانہ کوایڈززدہ کردیا گیا ہے کتے کی ویکسین نہیں ہے وزیراعلی سندھ کی صفائی مہم کو ایک مہینہ مکمل ہوئیکل سے اس مہم کو بے نقاب کریں گے ہمارے پاس پوسٹر تیارہیں ہراس جگہ لگائیں گے ملیرکالابورڈ جائیں گے دیکھیں گے کہ پانی نکلہ کہ نہیں نکلا کچرہ اٹھا کہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا جلسوں میں عوام کو بلوانے کے لئے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ راںا حمیر سنگھ لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں گاڑیاں نہیں لائی گئی تو ایکسائز سے پکڑوا لی جائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہمارے کانوں میں خبر آئی کہ پنجاب حکومت نے سی جے لنک کینال پر بجلی گھربنانے کی اجازت دی ہے یہ متنازعہ کینال ہے سندھ کو خدشہ ہے کہ اس کا پانی اس کینال سے چوری ہوتا ہے وزیراعظم کے سامنے اعتراض رکھیں گے اتفاق کے بغیر یہ نہیں ہونا چاہیئے سندھ کوپانی کے لئے آئینی گارنٹی چاہیئے پہلے بھی دس فیصد پانی کم دیا گیا صوبائی حکومت کے پانی کی تقسیم پر بھی عتراض ہے سندھ حکومت نے آبی وسائل کو تباہ کیا ہے سارہ پانی سکھرکے بااثرلے جاتے ہیں بدین میں پانی نہیں کینجھرکوتباہ کیا گیا ہے یہ سب بدانتظامی کے باعث ہورہا ہے ارسا سب صوبوں کوبلائے اور پانی کی اہمیت بتائے پانی کو سمندرتک صاف آنا چاہیئے اس کو آلودہ کیا جاتا ہے ورلڈ بینک کی رپورٹ بھی موجود ہے سندھ اسیمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے ہمیں گارنٹی چاہیئے وفاق ضمانت دے منصوبے بنیں پر صوبوں کے حقوق پہلے دیئے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا لاڑکانہ ضمنی الیکشن کے بعد زرداری کے بیٹے کی اہمیت ایک آنا ہوگئیوزیراعلیٰ جب تک وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش نہیں کرتے ملاقات نہیں ہوسکتی۔ آئینی اصلاحاتی کمیٹی کی دوسری میٹنگ اس ہفتے ہوگی فروغ نسیم مصروف تھے اس وجہ سے میٹنگ نہیں ہوئی صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کو چالیس فیصد مالی وسائل دے اگرنہیں دے گی تو این ایف سی کے پیسے روک دیئے جائیں گے جب کوئی اصلاحات کی بات ہوتی ہے ان کو دوصوبے بنانے کی بات یاد آتی ہے بلدیاتی اداروں کو بااختیاربنانے کا وقت ہے۔