ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہے گا تاہم بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 3 نومبر 2019 12:05

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 نومبر2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہے گا تاہم بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کے ساتھ بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔

گذشتہ روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ، دادؤ، قلات کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ لاڑکانہ، میرپور خاص ، کوئٹہ ،زیارت، ژوب، لسبیلہ، خضدار،راولپنڈی، رحیم یار خان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب بھی خیبرپختونخوا صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی۔

اعدادوشمار کے مطابق پشاور میں تین ملی میٹر، سیدو شریف میں 12ملی میٹر، چراٹ میں پانچ ملی میٹر، چترال میں 9 ملی میٹر، کالام میں 18ملی میٹر، دیر میں 26ملی میٹر، ملاکند میں 10 ملی میٹر اور بونیر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ دیگر علاقوں میں بھی کہیں کہیں ہلکی ہلکی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

پشاور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 14 جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔ کل ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں کالام 02، اسکردو 03 اور درویش 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔