شدیدبرفباری کے سبب سرینگر جموں شاہراہ مسلسل بند،2ہزارسے زائد گاڑیاںپھنس گئیں

پیر 11 نومبر 2019 15:17

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) مقبوضہ کشمیر میں وادی کشمیر کو باقی دنیا سے ملانے والی واحد سڑک سرینگر جموں شاہراہ شدید برفباری ، بارش اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے جمعرات سے مسلسل بند ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شاہراہ بند ہونے کے سبب مسافر گاڑیوں سمیت 2ہزار سے زائد گاڑیاں راستے میںپھنسی ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانہال ٹنل کے دونوں اطراف پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے کے لیے ہفتے اور اتوار کو شاہراہ کو چند گھنٹوں کے لیے کھولا گیاتھا تاہم اب بھی 2ہزارسے زائد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔