Live Updates

سکھر، قومی شاہراہ ٹھیٹری پائی پاس پر جمعیت علماء اسلام کا احتجاجی دھرنا جاری

شرکاء دھرنے کی جانب سے قومی شاہراہ کو مکمل بند کیا گیا جس کی وجہ سے آنے اور جانیوالی مسافر گاڑیاں پھنس گئی پیپلزپارٹی سے لاڑکانہ الیکشن کی وجہ سے کوئی اختلاف نہیں ہیں ، ظالم حکمرانوں اور حکومت کی پالیسیوں سے عوام پریشان ہیں ، مولانا راشد سومرو

اتوار 17 نومبر 2019 20:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) سکھر کے قریب قومی شاہرہ ٹھیڑیی بائی پاس پرجمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام مولانا فضل الرحمن کی ہدایات پر پلان بی کے تحت چوتھے روز بھی احتجاجی دھرنا دیا ،شرکاء دھرنے کی جانب سے قومی شاہراہ کو مکمل بند کیا گیا جس کی وجہ سے آنے اور جانیوالی مسافر گاڑیاں پھنس گئیں اور مسافروں کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ، شرکا ء دھرنے کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور حکمرانوں کے خلاف شدید نعریبازی کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔

دھرنے میںخصوصی طور پر فرزند قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو نے خصوصی شرکت کی اور کئی گھنٹے کارکنان کے ہمراہ دھرنے پر بیٹھے رہے ۔

(جاری ہے)

شرکاء اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ پلان A دس دن اسلام آباد میں ٹھہراؤ تھا،جبکہ پلان B شاہراؤں کو بلاک کر کے دھرنا دینا ہے الحمد اللہ دونوں پلان کامیاب ہوئے ہیں بہت جلد عمران خان استعفی دے دیں گے ہماری تحریک کے کچھ اسٹیپ تھے جن کا مقصد عمران خان کا استعفی ہے، تحریک کا مقصد ملک میں معاشی بحران کو ختم کرنا ہے،علامہ راشد محمود نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جے یو آئی کا پلان بی کامیابی سے جاری ہے جے یو آئی کے پلان تو زیڈ تک ہیں جلدی کیا ہے پلان سی سے پہلے حکومت چلی جائے گی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے لاڑکانہ الیکشن کی وجہ سے کوئی اختلاف نہیں ہیں ، ظالم حکمرانوں اور حکومت کی پالیسیوں سے عوام پریشان ہیں مہنگائی بے روزگاری بڑھ گئی ہے، ملک میں ڈالر سستا اور ٹماٹر مہنگے ہیں، حکومت نے ریکارڈ قرضے لئے ہیں،میرے خلاف سندھ حکومت نے مقدمہ درج نہیں کیا بلکہ یہ دونوں جماعتوں میں اختلافات کی کوشش کی گئی ہے،مقدمے کے بعد سندھ حکومت نے مجھ سے رابطہ بھی کیا ہے،دھرنے کے دوران کوشش ہے کہ مسافر پریشان نہ ہوںانہوں نے کہا کہ پورے ملک میں 30 مقامات پر دھرنے دئیے جارہے ہیں،پلان سی کی نوبت نہیں آئے گی حکمراں پہلے ہی سرنڈر کردیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات