اسلام آباد ہائیکورٹ نے اکرم خان درانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست نمٹادی
گرفتار کرکے آپ سرکاری اخراجات میں اضافہ کرتے ہیں،پراسیکیوشن کے زریعے کرپشن کو روکنا ہے، چیف جسٹس نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ
جمعرات 21 نومبر 2019 14:49
(جاری ہے)
پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ ابھی اکرم خان درانی کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ آپ روزانہ کی بنیاد پر انکو بلالیں۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پراسیکیوٹر نیب سے مکالمہ کیا کہ گرفتار کرکے آپ سرکاری اخراجات میں اضافہ کرتے ہیں،پراسیکیوشن کے زریعے کرپشن کو روکنا ہے۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ پلی بارگین می ملزمان کو بیان حلفی جمع کرانا ہوتا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے دو روز قبل آگاہ کردیا جائے۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ ایسا قانون موجود نہیں کہ پہلے بتایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ اکرم درانی نے پی ایچ اے میں غیرقانونی بھرتیاں کیں،تمام بھرتیاں بنوں سے کی گئیں بلز کہیں اور کے دئیے گئے۔ جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے کہاکہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ بھرتیاں غیرقانونی ہوئی آپ پارٹی بن جائیں،آپکے پاس ایسا کیا پیمانہ ہے کہ غیرقانونی بھرتیوں کا معلوم کرسکے۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ ہم رحمت اللہ کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ رحمت اللہ معاملے کو بعد میں دیکھ لیتے ہیں،آپ رحمت اللہ کو روزانہ کی بنیاد پر بلاکر انکوائری مکمل کرلیں،روزانہ کی بنیاد پر انکوائری سے بہت سی چیزیں واضح ہو جاتی ہیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ جب آپکے پاس غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق تحریری شواہد ہیں تو روازنہ انکوائری میں کیا حرج ہے۔ چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیاکہ انور سیف اللہ کیس میں کیا بنا ،آپ نے کہا کہ آپ گرفتار نہیں کرنا چاہتے، اپکو شواہد کے لئے گرفتاری کیوں چاہئے شواہد اکٹھا کرنے کے لئے آپ بندے کو روز بلائے۔دوران سماعت بانی ایم کیو ایم کا تذکرہ ہوا ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ بانی ایم کیو ایم پر بھی سنگین الزامات ہیں۔ عدالت نے اکرم خان درانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست نمٹادی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ اکرم خان درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے گئے ،نیب کے جواب کے بعد عدالت نیاکرم خان درانی کی درخواست ضمانت نمٹادی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہاکہ جمعے کے روز پورے ملک میں جلسے جلوس ہونگے،عوام کو جلد ہی خوشخبری ملے گی،عمران خان اخلاقی طور پر مستعفی ہوں۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ میں عدالتوں کے پیچھے چھپنے کا معاملہ ختم ہوا،الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے بعد عمران خان سمیت پارٹی ختم ہو جائے گی۔انہوںنے کہاکہ پورے ملک کے تمام ادارے حکومت سے مایوس ہیں،کسان تاجر ڈاکٹر سب احتجاج کررہے ہیں،عوام جلد ہی اچھی خبر سنے گی۔ صحافی نے سوال کیا کہ دھرنے سے کیا فائدے حاصل ہوئے اکرم درانی نے جواب دیاکہ دھرنے کا مقصد اور فایدہ جلد عوام کے سامنے آجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف جلد ہی وطن واپس آئیں گے،بیماری پر گپ شپ لگائی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف بیمار بیوی کو چھوڑ کر وطن واپس آئے۔ انہوںنے کہاکہ بہت سے لوگ ابھی ٹی وی پر بیٹھ کر بیماری پر واویلا کررہے ہیںمزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.