Live Updates

مولانا فضل الرحمن نے ملک بھر سے دھرنوں کا سلسلہ ختم کرکے معیشت کو مزید تباہی سے بچالیا ہے، سید غوث علی شاہ

موجودہ حالات میں ملک کو دھرنوں کے بجائے یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،سابق وزیراعلیٰ سندھ کی خیرپور میں میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 نومبر 2019 22:25

مولانا فضل الرحمن نے ملک بھر سے دھرنوں کا سلسلہ ختم کرکے معیشت کو مزید ..
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) سابق وزیر اعلی سندھ سید غوث علی شاہ نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے ملک بھر سے دھرنوں کا سلسلہ ختم کرکے معیشت کو مزید تباہی سے بچالیا ہے ایسا اقدام قابل تحسین ہے کیونکہ موجودہ حالات میں ملک کو دھرنوں کے بجائے یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،خیرپور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نواز شریف سے انتقامی کاروائی کے بجائے ملک کو صحیح سمت لیجانے اور جمہوریت کو پروان چڑھانے میں مصروف عمل ہے،نوز شریف کو علاج کی غرض سے بیرون ملک بھیجنا انسانی بنیادی حقوق کی پاسبانی کی ہے۔

(جاری ہے)

سید غوث علی شاہ نے مزید کہاکہ سال 2020 میں عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں ملکی حالات الیکشن کے لئے مواقف نہیں ہے پاکستانی قوم کو چاہئیے کہ وہ پاک فوج کے ہاتھ مضبوط کریں کیوں کہ ملک دشمنان کے نشانے پر ہے پاکستانی قوم فوج کے شانہ بشانہ ملک دشمن قوتوں کو عبرتناک شکست دینے کے لئے سرگرم عمل ہے ،کشمیر کی آزادی کے دن قریب آگئے ہیں کشمیری قوم جلد ہی انڈیا سے آزاد ہوکر پاکستان کے نقشے پر نمایاں ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات