ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ہیں ،چوہدری محمد اسحاق

حکومت پاکستان فوری طور پر ناروے کے سفیر کو ملک بدر کرے اور اس مسئلے کو او آئی سی اور یورپی پارلیمنٹ میں اٹھائے،وزیر جیل خانہ جات آزاد کشمیر

پیر 2 دسمبر 2019 18:18

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر جیل خانہ جات چوہدری محمد اسحاق نے کہا ہے کہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ہیں حکومت پاکستان فوری طور پر ناروے کے سفیر کو ملک بدر کرے اور اس مسئلے کو او آئی سی اور یورپی پارلیمنٹ میں اٹھائے۔انھوں نے کہا کہ عظیم کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے پوری امت مسلمہ اس واقعے پر دکھ کا اظہار کر تے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

پاکستانی حکومت نے کو ناروے کی حکومت پر واضح کرنا چاہیے ایسے گھائو نے واقعا ت ہمارے لئے تکلیف دہ ہیں۔قراآن کریم جلانے کا واقعہ افسوس ناک ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ناروے حکومت کی طرف سے مجرم کی گرفتاری اور اس واقعے پر قانون سازی درست سمت قدم ہے ۔

(جاری ہے)

یورپی یونین اور اقوام متحدہ میں آسمانی کتابوں کے احترام کا قانون وقت کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے جو انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کا درس دیتا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ نبیؐ پر ہماری جان بھی قربان ہے، ہمیں نبی پاک ؐ کی ذات سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں ۔اسلام و فوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے پرامن مسلمانوں کو اشتعال نہ دلائیں ۔اہل یورپ کو سمجھنا چاہیے کہ نبی اکرم ؐ اور قرآن حکیم کی ہمارے لئے کیا اہمیت ہے ہمارا مذہب ہمیں غیر مسلموں سے بھی حسن سلوک کا درس دیتا ہے ۔ناروے کی حکومت ملعون گستاخ کو کیفر کردار تک پہنچائے اور مسلمانوں کے صبر کا امتخان نہ لے ۔