ایم ایل ون چین ہی بنائے گا،ایم ایل ٹو کے لئے روس نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے
لاہور میں25 سال بعد (آج ) جلو سرکلرٹرین کا افتتاح کیا جائے گا، ریلوے کے خسارے پر تین سال میں قابو پا لیں گے، تیز گام حادثے کی غیر جانبدار رپورٹ دس دن تک مکمل کر لی جائے گی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی راولپنڈی تا سرگودھا ٹریک کے معائنہ کے آغاز پر میڈیا سے گفتگو
جمعہ 13 دسمبر 2019 10:35
(جاری ہے)
سی ی او ریلوے اعجاز احمد، ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی سید منور شاہ سمیت ریلوے کے دیگر حکام موجود تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مخصوص کوچ میں بیٹھ کر راولپنڈی تا سرگودھا ٹریک کا معائنہ کیا۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے کے آخری ڈویژن کا معائنہ کر رہا ہوں اس سے قبل ریلوے کے تمام آپریشنل ڈویژن کے ٹریک کا معائنہ کر چکا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں جلو سرکلرٹرین کا آغاز کئی سالوں کے بعد کررہے ییں،ہماری کوشش ہوگی کہ اس ٹرین کے روٹ میں رائیونڈ کو بھی شامل کیا جائے یہ دیرینہ مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہم نے ریلوے کو خسارے سے نکالنے کے لئے 5سال کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن جو رفتار جاری ہے اس میں 3 سالوں میں خسارے پر قابو پا لیں گے اس کامیابی میں ریلوے کے افسران اور مزدوروں کی دن رات کی محنت شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت ریلوے کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ریلوے کے گریڈ ایک تا 16 تک ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کی سمری بھجوا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت سے حکم امتناعی کے خاتمے کے ساتھ ہی تمام ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کر دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس وقت پاکستان ریلوے 138 مسافر ٹرینیں اور 12 سے 15 مال گاڑیاں یومیہ کی بنیاد کامیابی سے چل رہیں ییں، کراچی میں بھی مال گاڑیاں کی تعداد بڑھائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک منتخب حکومت کے خلاف غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے استعمال کرنے کیا جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ ایک متفقہ چیف الیکشن کمشنر پر اتفاق کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں جو بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے،دراصل نریندر مودی مسلمانوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا چاہتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ چین کے تعاون سے ایم ایل ون پر جلد کام شروع ہو گا اس کے حوالے سے پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، کل بھی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے اس تناظر میں ملاقات ہوئی ہے، پاکستان اور چین نے اس منصوبے کے لئے اپنی اپنی کمیٹیاں بھی قائم کر دیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے سمیت تمام ادارے بہتری کی جانب گامزن ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی معاشی صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وکلاء اور ڈاکٹرز کے جھگڑے سے پورا ملک غمگسار ہے، منتخب حکومت کے خلاف غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی زبان استعمال ہو رہی ہے، تین ماہ تک مہنگائی کنٹرول ہوجائے گی، ملک اب بہتری کی طرف جائے گا،نیب سے اچھی خبریں آئیں گی اور پیسہ بھی واپس آئے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے مسلمان پوری دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہندوستان کے تمام مسلمانوں کو گھیرا جارہا ہے، مسلمانوں کی ذمہ داری اب ہم پر ہے ہم ایٹمی طاقت ہیں ۔ذرائع ابلاغ کے سوالات کے جواب میں شیخ رشید نے کہاکہ فری ٹریڈ پالیسی لے کر آرہے ہیں۔ انہوں نے طلباء تصادم کو افسوسناک قرار دیا اور کہاکہ ابھی تو طلباء یونینز کی بحالی کی بات چیت چل رہی ہے ۔ریلوے کے مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا جس سے ریونیو بھی خاطر خواہ بڑھا ،آنے والے وقت میں ریلوے کی بہتری کے مزید اقدامات بھی کریں گے اور ریلوے کے خسارے پر قابو پائیں گےمزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.