باڑہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات 25دسمبر کوکروائے جائیں گے

اس بات کا فیصلہ چار رکنی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت حسین آفریدی نے کی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 14 دسمبر 2019 17:45

باڑہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات 25دسمبر کوکروائے جائیں گے
باڑہ، ضلع خیبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14دسمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی، حُسین آفریدی) باڑہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیٹی نے 25دسمبر کو انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ الیکشن شیڈول کے مطابق 13دسمبر سے 15دسمبر تک مختلف عہدوں کے لئے کاغذات نامزدگی کے فارم الیکشن کمیٹی کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔اس بات کا فیصلہ چار رکنی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت حسین آفریدی کر رہے تھے۔

اجلاس میں سینئر صحافی قاضی محمد روٴف آفریدی،شاہ نواز آفریدی اور علی اختر بھی شریک تھے۔ اجلاس میں 25دسمبر کو ہونے والے سالانہ انتخابات کو پریس کلب آئین کے تحت چھ رکنی کابینہ اور ایکزیکٹیو ممبران کو الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لئے باضابطہ شیڈول اور ہر عہدے کے لئے الگ الگ فیس مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرکے پریس کلب نوٹس بورڈ پر آویزاں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیٹی کے نوٹیفیکشن کے مطابق الیکشن شیڈول میں کاغذات نامزدگی فارم کی حصول کے لئے تین دن،کاغذات جمع کرنے کے لئے دو دن جبکہ امیدواروں کے ایک دوسرے پر اعتراضات کے لئے اور جوابات دینے کے لئے بالترتیب دو دو دن دورانیہ مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اعتراضات پر فیصلوں کے بعد 22دسمبر کو امیدواروں کا حتمی فہرست جاری کیا جائے گا جبکہ پولنگ 25دسمبر کو صبح 9 بجے شروع ہوگی۔ واضح رہے کہ امیدواروں کے ایک دوسرے پر اعتراضات کی وجہ سے امید وار کی نا اہلی پر ان کی نامزدگی فارم فیس ضبط کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔