پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں غیرب قیدیوں کو رہا کروانے کا فیصلہ کر لیا

جیلوں میں قیدغریب قیدیوں کا تمام ریکارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا

Usama Ch اسامہ چوہدری ہفتہ 14 دسمبر 2019 21:41

پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں غیرب قیدیوں کو رہا کروانے کا فیصلہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین 14 دسمبر 2019) : پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں غیرب قیدیوں کو رہا کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے صوبوں کےآئی جی جیلز کو خط لکھا ہے جس میں جیلوں میں قیدغریب قیدیوں کا تمام ریکارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط کے مطابق ایسے معمولی جرائم کے قیدی جو جرمانہ ادا نہ کرنے کے باعث جیلوں میں قید ہیں اور رہائی کے منتظر ہیں ان کی رہائی کے لیے تمام تفصیلات بھیجی جائیں۔

یپلزپارٹی کی جانب سے یہ اقدام شریک چیئرمین پیپلزپارٹی و سابق صدر آصف علی زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت ملنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔یاد رہے کہ آج چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے اڈیالہ جیل کے قیدی کےعلاج سے متعلق کیس میں کہا تھا کہ بااثر شخصیت کو قید میں سہولتیں غریب کو بنیادی سہولت تک نہیں دی جاتیں، قوانین کے مطابق ریاست کو بیمار قیدی کو آزاد کرنے کا اختیار موجود ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے اڈیالہ جیل کے قیدی کےعلاج سے متعلق کیس میں ریمارکس میں کہا تھا کہ بااثر شخصیت کو قید میں سہولتیں غریب کو بنیادی سہولت تک نہیں ملتی، قوانین کے مطابق ریاست کو بیمار قیدی کو آزاد کرنے کا اختیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے بیمار قیدی کی درخواست پر سماعت کی گئی ، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کی، منسٹری آف ہیومن رائٹس کا نمائندہ عدالت میں پیش ہواتھا۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ آپ کےنمائندے تو ہیومن رائٹس ایشوز کا جائزہ لے رہے ہوں گے ، جس پر ہیومن رائٹس نمائندہ نے جواب دیا کہ جیل انتظامیہ سےکہاکہ قیدیوں کا تفصیلی طبی معائنہ ضرورہوناچاہیے۔ جسٹس نے کہا ریاست کی قید میں اگر کچھ ہو تو ریاست پر ذمہ داری ہوتی ہے، جیل میں تو صفائی ستھرائی کے حالات بھی اچھے نہیں ہوتے، جس پر نمائندے نے جواب دیا کہ ہیومن رائٹ منسٹری کوبہت اچھا لگا آپ نےہماری توجہ اس جانب دلوائی۔ چیف جسٹس نے مزید کہا تھا کہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے جس پر آج تک کسی کو احساس نہ ہوا۔