پاکستان عوامی تحریک کرپٹ اور فرسودہ نظام کا حصہ بنے بغیر عوامی حقوق کی بحالی کی جنگ لڑ رہی ہے،قا ضی شفیق

پیر 23 دسمبر 2019 23:34

ًراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2019ء) پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قا ضی شفیق نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک واحد عوامی جمہوری جماعت ہے جو کرپٹ اور فرسودہ نظام کا حصہ بنے بغیر عوامی حقوق کی بحالی کی جنگ لڑ رہی ہے،انہوںنے کہا کہ عوامی تحریک کے علاوہ کسی کے پاس عوام کے مقدر بدلنے کاایجنڈا نہیں ہے، دنیا نے تسلیم کیا کہ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے 23دسمبر2012ء ملک و قوم کو مسائل سے چھٹکارے ،کرپشن کے خاتمے اور دہشت گردی سے نجات کے لئے جو ایجنڈا پیش کیا وہ پورقوم کے دل کی آواز تھا اور ہے،اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات غلام علی خان نے میڈیا کی اہمیت پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ 23دسمبر ہو، لانگ مارچ ہو، انقلاب مارچ اور72دن کا دھرنا ہو یا عوامی تحریک کا کوئی بھی ایونٹ ہو عوامی تحریک کا انقلابی پیغام میڈیا کی وجہ سے پوری دنیا میںدیکھا اور سنا گیا،نائب صدر شمالی پنجاب ملک طاہر جاوید نے کہا کہ عوامی تحریک کی جنگ خالصتاً سٹیٹس کو کے خلاف ہے ،عوامی تحریک نظام کی تبدیلی کے لئے برسر پیکا ر ہے،ضلعی صدر ملک نذیر اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے راولپنڈی ضلع بھر کی تنظیمات کو مکمل کر نے کے بعد یونین کونسل ،نیبر ہڈ کونسلز اور ویلج کونسلز تک عوامی تحریک کو منظم اور مضبوط بناکر راولپنڈی ضلع سے بلدیاتی انتخابات میں2002ء کے نتائج سے بہتر بریک تھرو دیں گے،وہ گزشتہ روزپاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے زیر اہتمام ضلعی تربیتی کنونشن میں خطاب کر رہے تھے،شمالی پنجاب کے دئے گئے پلان کے مطابق ضلعی سطح پر تربیتی کنونشنز کے سلسلے کا پہلا کنونشن ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام انعقاد پذیر ہوا، کنونشن میں راولپنڈی کی تحصیلوں اور پی پی حلقہ جات کے عہدیداران نے شرکت کی،اس موقع پر صدر شمالی پنجاب قاضی شفیق،سیکرٹری اطلاعات غلام علی خان، نائب صدر ملک طاہر جاوید،ضلعی صدر ملک نذیر اعوان ،نائب صدر سید گفتار حسین شاہ ،عثمان ارشد جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ نے خطاب کیا۔