’شہباز شریف نہیں آئیں گے، دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی

بابا رحمتے نے 2017ء میں ہمیں بہت نقصان پہنچایا،ریمارکس کے لیے سوموٹو نوٹسز لیے اور شہباز شریف کو بلایا۔ رانا ثناءاللہ کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 31 دسمبر 2019 10:56

’شہباز شریف نہیں آئیں گے، دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31دسمبر 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف 7 جنوری کو نہیں آئیں گے۔اُنہیں دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون راناثناء اللہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف میرے خیال میں 7 جنوری کو نہیں آئیں گے۔وہ حاضری سے استشنیٰ کے لیے درخواست دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس انتقام کے علاوہ دوسری کوئی پالیسی ہی نہیں ہے۔احسن اقبال کے ساتھ بی آر ٹی والوں کو بھی جیل ڈالنا چاہئیے۔ہماری غلطی ہے ماضی میں ہم نے نیب قوانین میں ترمیم نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے نیب قوانین میں ترمیم پر جو راستہ اختیار کیا وہ درست نہیں تھا۔بابا رحمتے نے 2017ء میں ہمیں بہت نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے خلائی مخلوق کی جوبات کی تھی وہ بلکل درست تھی۔

بابا رحمتے نے ریمارکس کے لیے سوموٹو نوٹسز لیے اور شہباز شریف کو بلایا۔رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ مزید 6ماہ ملک اسی طرح چلا تو حالات بگڑ جائیں گے۔2020ء الیکشن کا سال نہیں تو ملک آگے نہیں جا سکتا۔پی ٹی آئی کی حکومت خود گھر جائے گی کسی کو بھیجنے کی ضرورت نہیں۔5 سے 6 لوگ ہیں ایک آدمی بھی ادھر ادھر ہو گیا حکومت جائے گی۔صرف ایم کیو ایم ہٹ جائے تو حکومت چلی جائے گی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم گذشتہ ہفتے انہیں ضمانت پر رہائی ملی۔راناثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہمیں چھ ماہ تک جیل میں رہا، خواجہ سعد رفیق، فواد حسن فواد اور سلمان رفیق بھی اسی جیل میں تھے لیکن کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مجھے میڈیکل کی بھی سہولت نہیں تھی۔ جیل حکام نے سہولیات نہ دینے بارے پہلے ہی بتا دیا تھا۔ بیمار نہیں تھا اس لیے میں بیمار بھی نہیں بنا۔