مقبوضہ کشمیر، بارودی سرنگ کے دھماکے میں افسر سمیت چار بھارتی فوجی زخمی

جمعہ 3 جنوری 2020 22:08

جموں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2020ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے ضلع راجوری میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں بھارتی فوج کے ایک لیفٹیننٹ سمیت چارفوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ ضلع کے علاقے نوشہرہ میں ہوا ۔ بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں تین بھارتی فوجی ہلاک جبکہ ایک لیفٹیننٹ شدید زخمی ہوا ہے ۔