مقبوضہ کشمیرکے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی

پیر 6 جنوری 2020 15:43

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فورسزنے ضلع بارہمولہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج اورپولیس کی سپیشل آپریشن گروپ کی اضافی نفری کو ضلع میں پلہالن کے علاقے گوشبوگ ماگرے پورہ پہنچایا گیا ہے۔بھارتی فوجیوں نے ایک مکان کو محاصرے میں لے کر افراد سے خالی کروادیا ہے جبکہ علاقے میں گھر گھر تلاشی جاری ہے۔دریں اثنا ء شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پور ہ کے علاقے کہنوسہ میں ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔