کراچی میں6 سالہ بچے کے ساتھ استاد کی مبینہ زیادتی

دینی تعلیم کے ساتھ انگریزی تعلیم دینے والے استاد کو گرفتار کر لیا گیا

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 11 جنوری 2020 15:48

کراچی میں6 سالہ بچے کے ساتھ استاد کی مبینہ زیادتی
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-11جنوری2020ء)   کراچی کے علاقے کورنگی میں دینی تعلیمات کے ساتھ انگریزی کی تعلیم دینے والے مدرسے میں6 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے استاد کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ تاتٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمسن بچہ کراچی کے علاقے کورنگی میں مقیم فیضان مدینہ اکیڈمی میں زیرتعلیم تھا جہاں اس کے استاد کی جانب سے اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچے کا نام منصور ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ منصور کے والد نسیم نے مقدمہ درج کروایا جس کے بعد پولیس کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔والد نسیم کا کہنا تھا کہ استاد کی جانب سے بریک میں منصور کو کمرے میں روک لیا گیا اور باقی بچوں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

وہاں استاد نے زبردستی طور پر منصو ر کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

والد نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ منصور روتا ہوا گھر آیا اور اس نے اپنے والد کو سارا معاملہ بیان کیا جس کے بعد پولیس اسٹیشن جا کر مقدمہ درج کروایا گیا۔واضح رہے کہ ابھی کل ہی پارلیمنٹ کی جانب سے زینب الرٹ بل منظور کیا گیا ہے جس میں بچوں کے اغواہ ہونے اور ا ن کے ساتھ زیادتی کے معاملات کو کم کرنے کے لئے کاروائیاں کی جائیں گی۔لیکن آج ہی، ایک اور ایسا واقع دیکھنے میں آیا ہے جس میں ایک اور بچے کو استاد کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس نے تفشیش کا آغاز کرتے ہوئے ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق بچے اور استاد دونوں کا طبی معائنہ جاری ہے جس کے بعد کیس کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ مدرسہ کراچی کے علاقہ کورنگی میں موجود ہے جہاں دینی تعلیمات کے ساتھ ساتھ انگریزی تعلیمات بھی دی جاتی ہیں۔