امریکن کالج آف فزیشنز کے چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عمر عتیق کا پاکستان کا دورہ

بطور چیئرمین بی او جی اے سی پی مقرر ہونے والے پہلے پاکستانی

پیر 13 جنوری 2020 16:57

امریکن کالج آف فزیشنز کے چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عمر عتیق کا پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2020ء) امریکن کالج آف فزیشنز (اے سی پی) کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر عتیق، اے سی پی آرکنساس چیپٹر کے سابق گورنر اور سابق صدر، آرکنساس میڈیکل سوسائٹی کے اسپیکر اور بورڈ چیئرمین نے پاکستان کا دورہ کیا اور صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ایک سو چالیس سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک پاکستانی۔

امریکی فزیشنز، ڈاکٹر عمر عتیق کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔  انہیں سال 18-19ء کے لئے امریکن کالج آف فزیشنز (اے سی پی) کے بورڈ آف گورنرز کے لئے ‘چیئرمین الیکٹ’ اور سال 19-20ء کے لئے چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔  اس سے پہلے کسی بھی پاکستانی کو اس اعزاز سے نہیں نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

  پروفیسر ڈاکٹر عمر عتیق، جنہوں نے کیڈٹ کالج حسن آبادال میں تعلیم حاصل کی، خیبر میڈیکل کالج پشاور سے گریجویٹ ہوئے۔

کینسر کے علاج میں مہارت حاصل کرنے والے پروفیسر اس وقت اے سی پی میں پڑھا رہے ہیں۔  ڈاکٹر عمر کے چیئرمین منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی نے اس قابل تحسین کامیابی کو ملک کے لئے بہت بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔
صدر اور وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے امریکن کالج آف فزیشنز (اے سی پی) کے طبی ماہرین کی مشترکہ کوششوں پر روشنی ڈالی۔

دنیا بھر کے ممالک میں پندرہ ہزار نو سو ارکان کے ساتھ، اے سی پی دنیا کی سب سے بڑی میڈیکل اسپیشلیٹی سوسائٹی ہے۔  انہوں نے کہا کہ اے سی پی اور اس کے معالج ممبراں طب کے عمل اور سائنس کو آگے بڑھانے کے لئے تعلیم، معیار، اور حصول علم میں اس پیشے کی رہنمائی کر رہے ہیں۔
دورہ پاکستان کے دوران ، انہوں نے نسٹ کا بھی دورہ کیا اور ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان ، ایچ آئی (ایم)، (ریٹائرڈ) سے ملاقات کی، جنھوں نے اس تقرری پر انہیں مبارکباد پیش کی۔