مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج نے بڈگام میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا

پیر 13 جنوری 2020 23:42

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2020ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران پیر کوضلع بڈگام میں ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔جس سے اتوارسے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر چارہوگئی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے بہرام پورہ چاڈورہ میںمحاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ بھارتی فوجیوں نے اس سے پہلے اتوار کو ترال کے علاقے گلشن پورہ میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران تین نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔