امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پرآئندہ ماہ بھارت کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم مودی نے صدر ٹرمپ کو یومِ جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے رکھی ہے
میاں محمد ندیم
منگل 14 جنوری 2020
19:26
(جاری ہے)
بھارتی وزیر اعظم کی دعوت پر امریکی حکام نے ان دنوں صدر ٹرمپ کی مصروفیات سے آگاہ کر دیا تھا تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت نے صدر ٹرمپ کو دورے کی کھلی دعوت دی ہے اور دونوں ملک اس ممکنہ دورے کی تاریخیں منتخب کرنے پر کام کر رہے ہیں.
ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ فروری کے دوسرے یا تیسرے عشرے میں بھارت آئیں گے جہاں وہ دارالحکومت نئی دہلی کے علاوہ ایک اور شہر کا بھی دورہ کریں گے البتہ بھارتی وزارتِ خارجہ اور امریکہ کے محکمہ خارجہ کی جانب سے اب تک اس معاملے سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے. خیال رہے کہ صدر ٹرمپ کا یہ ممکنہ دورہ بھارت سے متعلق قیاس آرائیاں ایسے وقت سامنے آ رہی ہیں جب ایک طرف مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی صورتِ حال برقرار ہے دوسری طرف بھارت میں بھی شہریت قانون مخالف مظاہرے تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں. دوسری جانب بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کئی ماہ سے جاری پابندیوں پر کئی امریکی سینیٹرز اور عہدے دار تشویش کا اظہار کر چکے ہیں واضح رہے کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان سیاسی اور سیکیورٹی تعلقات خاصے بہتر ہیں لیکن دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات خراب ہیںصدر ٹرمپ بھارت کو اکثر دنیا کے ان ممالک میں شامل کرتے رہے ہیں جہاں محصولات انتہائی زیادہ ہیں فریقین کوشش کر رہے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان کوئی ایسا تجارتی معاہدہ وجود میں آ جائے جس سے ٹیرف میں کمی ہو سکے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہم تو کہتے ہیں کہ سیاستدان اپنے معاملات بات چیت سے حل کریں
-
پاکستان کو سعودی عرب اور سعودی عرب کو پاکستان کی سکیورٹی اور سلامتی عزیز ہے
-
غضب للحق نیشنل رسپانس آن ٹیررازم کا ایک حصہ ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے
-
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے قلیل مدتی معاہدے پر غور،ابتدائی فریم ورک تیارکرلیاگیا
-
پاور ڈویژن نے بجلی صارفین کیلئے سبسڈی کا ممکنہ طریقہ کار بتا دیا
-
ہانٹا وائرس کیا ہے اور انسانوں کو کیسے متاثر کرتا ہے؟
-
قوم بھارت کیخلاف فتح کا جشن منا رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے درخشندہ ستارے مودی کی زبان بول رہے ہیں
-
نائب وزیراعظم سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
پاکستان نے اب فیصلہ کرلیا کہ بھارت کی کھوکھلی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کی بجائے صرف ’میمز‘ کی حد تک رکھا جائےگا
-
غیرقانونی کارروائیوں سے عوام کو تنگ کرنے اور پیرا فورس کو بدنام کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف گھیرا تنگ
-
قطر کے وزیر اعظم کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.