لاہور میں موسم خشک وسرد ، دھند پڑنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 16 جنوری 2020 13:27

لاہور میں موسم خشک وسرد ، دھند پڑنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2020ء) محکمہ مو سمیا ت نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب کے بعض علاقوں لاہور ، سیا لکوٹ ، سرگودھا، فیصل آبا د، گجرات ، نارووال ، ساہیوال، ملتا ن ، اوکا ڑہ اور رحیم یارخاںمیں موسم خشک اور سرد رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس کے سا تھ سا تھ گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش اور برف باری متوقع ہے ۔

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد،گلگت بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میںموسم خشک، ابر آ لود اور سرد رہا اور صبح کے وقت شدید دھند رہی جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم شدید سرد رہا۔ جمعرات کی صبح صوبا ئی دارالحکومت لاہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 3 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 1 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔