حکومت کی سوشل میڈیا پر آپریشن کلین اپ شروع کرنےکی تیاری

سائبرکرائمزایکٹ میں تبدیلی کیلئے کمیٹی قائم کردی، کمیٹی سوشل سائٹس کےعدم تعاون پرسفارشات پیش کرے گی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 جنوری 2020 23:32

حکومت  کی سوشل میڈیا پر آپریشن کلین اپ شروع کرنےکی تیاری
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری 2020ء) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر آپریشن کلین اپ شروع کرنے کی تیاری کرلی، سائبرکرائمزایکٹ میں تبدیلی کیلئے کمیٹی قائم کردی، کمیٹی سوشل سائٹس کےعدم تعاون پرسفارشات پیش کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو کنٹرول کرنے کیلئے آپریشن کلین اپ شروع کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

حکومت نے سائبرکرائمزایکٹ میں تبدیلی کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ ایف آئی اے کے احسان صدیق کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیے گئے۔ باقی ممبران میں اےڈی جی بشارت، ڈائریکٹرسائبرکرائم وقار احمد چوہان، ڈائریکٹرلاء طارق محمود، ڈپٹی ڈائریکٹرسائبرکرائم ونگ سجاد علی خان بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ اسی طرح کمیٹی سوشل سائٹس کے عدم تعاون پرسفارشات پیش کرےگی۔

(جاری ہے)

کمیٹی اپنی سفارشات وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو بھجوائے گی۔ واضح رہے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پابندی کیلئے کوئی کالا قانون نہیں لا رہے، سوشل میڈیا سے متعلق ایسے رولز بنا رہے ہیں جو عالمی سطح پر رائج ہیں، فیس بک وفد کو بتایا کہ بھارت کے مقابلے پاکستان سے امتیازی رویہ نہ رکھیں۔ ایک خبر ہے کہ شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں شدید برفباری کا سلسلہ بدھ کو بھی وقفہ وقفہ سے جاری رہا جس کے باعث تاحدنگاہ سفیدی ہی سفیدی نظر آئی۔

شدید برف باری کے باعث جہاں بہت سے لوگوں کے لیے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے تو وہیں بہت سے لوگوں نے اس برفباری کو لطف کا ذریعہ بھی بنا لیا ۔سردی کے موسم میں جہاں لوگ جسم کی توانائی کو معتدل رکھنے کے لیے گرم چیزوں کا استعمال کرتے ہیں وہیں کچھ ایسے منچلے بھی ہوتے ہیں جو آئس کریم کھا کر سرد موسم کا مزہ دوبالا کرتے ہیں۔ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوف وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ کچھ افراد نے برف پر روح افزا ڈال کر اس کا گولہ گنڈا بنایا اور پھر چمچ سے اسے مزے لیکر کھایا۔قدرتی گولہ گنڈا بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہونے لگی ۔