حکومت کے خلاف امریکا میں لابی سرگرم
لندن سے نوازشریف کے فون پاکستان کے بجائے امریکا میں بہت زیادہ جا رہے ہیں، امریکا میں بھی ایک لابی سرگرم ہے: عارف حمید بھٹی کا انکشاف
اسامہ چوہدری پیر 20 جنوری 2020 21:49
(جاری ہے)
یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا تھا کہ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی ایسے ہی نواز شریف سے ملاقات نہیں کر رہے، وہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کہ بہت بڑے آدمی ہیں، وہ معلومات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
انھوں نے بتایا تھا کہ ملیحہ لودھی کی سابق وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل رکن نے نواز شریف سے ملاقات کرنے کے لیے گھر کے صدد دروازے کے بجائے پچھلا دروازہ استعمال کیا، نواز شریف امریکا اور برطانیہ سے دباؤ ڈلوانے کے لیے کام کررہے ہیں تاکہ مریم نواز کو ملک سے باہر جانے دیا جا سکے۔ قبل ازیں ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی تھی۔ ای سی ایل سے نام نکالنے کی مریم نواز کی درخواست پر لاہور ہائیکور ٹ نے حکومت سے 7 دن میں جواب طلب کر لیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ حکومت بتائے کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلے میں تاخیر کیوں کی گئی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔ درخواست پر سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی گئی تھی۔ مریم نواز کے وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم نواز کے والد بیرون ملک زیر علاج ہیں ۔ ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے سات دن دیئے گئے تھے تاہم چار ہفتوں کے بعد بھی وفاقی کابینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے متعلق فیصلہ نہیں کیا تھا۔ اب حکومت کا خط ملا تھا جس میں انہوں نے نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار کر دیا تھا۔ عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت 21جنوری تک ملتوی کردی تھی ۔ واضح رہے وفاقی حکومت کی جانب سے رہنمامسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم اور رانا ثنا ء اللہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی پر جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ رہنمامسلم لیگ ن کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف اور وقار احمد کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کئے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.