سرینگر: بھارتی پولیس نے عوام کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کیلئے ڈرونز کا استعمال شروع کردیا

بدھ 22 جنوری 2020 20:48

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے عوام کی نقل وحرکت پر نظررکھنے کیلئے ڈرونز کا استعمال شروع کردیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس افسران نے بتایا کہ دیگر کوششوں کے ساتھ ساتھ ڈرون استعمال کشمیر میں انتظامیہ کو بہتر نگرانی میں معاونت کریگا ۔

(جاری ہے)

ایک سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر اور نومبر میں پولیس فورس کو ایک سو ڈرونز فراہم کئے گئے جو کہ ابک مینگ مشقوں کے انعقاد میں استعمال ہورہے ہیں مینگ مشقیں علاقائی پروفائلز جیسے کے گھروں کی تعداد دکانوں مذہبی مقامات اور دیگر اسٹیبلشمنٹ کی وضاحت کی جاتی ہے ذرائع کے مطابق بی جے پی کی ہندو انتہا پسند حکومت مذکورہ معلومات کو مقبوضہ وادی کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنے کیلئے استعمال کریگی جس کے تحت مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے