بھارت پاکستان کی طرف پانی کی ایک بوند بھی جانے نہیں دے گا، بھارتی وزیر

بدھ 22 جنوری 2020 21:54

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) بھارتی وزیر گجندر سنگھ شیخاوت نے کہاہے کہ ضلع کٹھوعہ میں اج کے کثیرالمقاصد اورشاہپور کنڈی کے منصوبوں کی تکمیل کے بعدپاکستان پانی کے لیے چیختا رہے گا اوربھارت پاکستان کی طرف پانی کی ایک بوند بھی جانے نہیں دے گا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گجندر سنگھ شیخاوت نے یہ بات ضلع کٹھوعہ کے علاقے برنوٹی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئی کہی ۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے دریائے راوی پر اج کا کثیرالمقاصد منصوبہ اورشاہپور کنڈی بیراج تکمیل کا منتظر ہے لیکن ماضی کی حکومتوں نے ان منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ان رکے ہوئے منصوبوں کے لیے بذات خود کوشش کی اوریہ بہت جلد مکمل کئے جائیں گے۔