مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج نے ایک نوجوان کو شہید کردیا

بدھ 22 جنوری 2020 23:51

پلوامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے زنتراگ علاقے میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے ایک نوجوان کو شہید کردیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شروع ہونے والے مجاہدین اور سیکورٹی فورسز کے مابین تصادم میں ایک فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایک ایس پی او بھی زخمی ہوا تھا، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق 16 گھنٹوں بعد تصادم دوبارہ شروع ہوا اور سکیورٹی فورسز نے ایک نوجوان کو شہید کر دیا ۔رپورٹس کے مطابق پیرا کمانڈو کی مزید نفری بھی بلائی گئی ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق آپریشن کو رات کی تاریکی کی وجہ سے روک دیا گیا ہے امکان ہے کہ صبح پھر سے یہ کاروائی شروع کی جائیگی۔