فوج اور حکومت میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، عمران خان
موجودہ حکومت شفاف ترین ہے، حکومتی شفافیت کےباعث فوج اورحکومت میں کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا، سابق حکومتیں کرپشن کرتی تھیں جن کی ملٹری ایجنسیوں کوخبر ہوتی تھی۔ وزیراعظم عمران خان کی ڈیووس میں گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 جنوری 2020 22:01
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اب بھی لوگ مر رہے ہیں، ایک کھرب ڈالر سے زائد خرچ ہو چکے ہیں تو کیا امریکہ مزید کسی تصادم کا متحمل ہو سکتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو فوجی حل پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، آپ ایک مسئلہ کو حل کرنے کے لئے فوج استعمال کریں گے تو پانچ دیگر مسائل جنم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران کے ساتھ جنگ ترقی پذیر ممالک کے لئے تباہ کن ہو گی، تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھیں گی اور ہمارے جیسے ملک جو اپنے بجٹ متوازن بنانے کے لئے کوشاں ہیں ان کے لئے مسائل بڑھیں گے اور غربت میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ قتل و غارت اور جنگ کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ دنیا میں ہمیشہ تشدد کی وجہ بنتے ہیں۔ وزیراعظم نے کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہندتوا کے متشدد نظریئے کے زیر تسلط ہے جو ہندو بالادستی کا حامل ہے، ایسے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ مسئلہ کا کیا حل نکل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے آئینی ترمیم کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب اور خطہ کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کر کے 80 لاکھ لوگوں کو محاصرے میں رکھنے کے علاوہ بھارت کے اندر بھی مسلمانوں کے خلاف نسلی تعصب پر مبنی قانون نافذ کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ صورتحال خطے کے دیگر حصوں تک پھیل سکتی ہے، عالمی برادری بھارتی عزائم کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کو دنیا کے طاقتور ترین صدر کی حیثیت سے معاملے میں مداخلت کرنے کا کہا ہے۔ ثالثی کے لئے اپنی کوششوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ ہمیشہ امن کا شراکت دار بننے کے خواہشمند رہے ہیں کیونکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار قیمتی جانوں کی قربانی دی اور ملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کیا۔ اپنی حکومت کی معاشی کارکردگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں زبوں حال اور قرضوں میں ڈوبی معیشت ورثے میں ملی، ملکی معیشت مستحکم کرنے میں ایک سال لگا، مارکیٹ میں بہتری آئی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری ایک سال میں 200 فیصد بڑھی ہے اور اب ہم صارف یا درآمدات پر مبنی نمو کی بجائے برآمدات پر مبنی نمو کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں سرمائے کی بڑھوتری کے لئے انڈسٹریلائزیشن کی بحالی کے لئے کوشاں ہے جس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2003ء کے بعد 2019ء محفوظ ترین سال رہا ہے، اس کا اعزاز سیکورٹی فورسز کو جاتا ہے جنہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے کے بعد جرائم پر قابو پانے اور عسکریت پسندوں کو غیر مسلح کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ ملک میں سیکورٹی صورتحال میں بہتری کے نتیجہ میں سیاحوں کی تعداد دوگنا ہو گئی ہے اور پاکستان کاروبار کے لئے محفوظ ملک بن گیا ہے۔ وزیراعظم نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چین نے اس وقت پاکستان کی مدد کی جب اسے شدید ضرورت تھی، ہم چین کے تعاون پر اس کے شکر گزار ہیں۔ مزید برآں چین پاکستان کو نوجوانوں کی تربیت میں معاونت کے علاوہ پیداوار بڑھانے کے لئے زرعی ٹیکنالوجی بھی فراہم کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان کی سیاسی جدوجہد 23 سال کے طویل عرصہ پر محیط ہے اور انہوں نے دو جماعتی نظام کے اندر سیاسی جدوجہد کے ذریعے جگہ بنائی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.