تبدیلی سرکار نے رو پے کی قدر میں نمایاں کمی اور پیاروں کو مراعات دے کرمہنگائی میں غیر معمولی اضافہ کیا ‘ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

معاشی بہتر ی کیلئے عملی اقدا ما ت کی بجا ئے قرضوں پر انحصار اور عالمی مالیاتی اداروں کے مفادات کی محافظ پی ٹی آئی قوم کے سامنے مکمل طور پر مکمل طو رپر بے نقا ب ہو گئی

جمعہ 24 جنوری 2020 16:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے رو پے کی قدر میں نمایاں کمی اور پیاروں کو مراعات دے کرمہنگائی میں غیر معمولی اضافہ کیا معاشی بہتر ی کیلئے عملی اقدا ما ت کی بجا ئے قرضوں پر انحصار اور عالمی مالیاتی اداروں کے مفادات کی محافظ پی ٹی آئی قوم کے سامنے مکمل طور پر مکمل طو رپر بے نقا ب ہو گئی ہے۔

انہوں نے اپنے حلقہ این اے 91 میں لیگی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار کا گند م درآ مدگی کا فیصلہ کسا ن کو ذبح کر نے کے مترادف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماہ اپریل کے شروع میں جب گندم کی نئی فصل تیار ہو جائے گی اسی وقت درآمد کردہ گندم مارکیٹ میں پہنچ جائے گی تو پنجاب کے کسان کی گندم کا کریدار کون ہوگا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی حکومت وعدوں کی پاسداری اور عوام کو ریلیف دینے میں تو ناکام ثابت ہوئی لیکن مہنگائی بے روز گاری اور غربت کے تمام ریکارڈ توڑنے میں پی ٹی آئی حکومت پہلے نمبر پر آئی ہے عوام نے پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی کبھی نہ دیکھی جتنی اس مختصر عرصہ میں روزا نہ کی بنیا د پر سامنے آئی ہے اور ٹیکسز میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بنیادی اشیائے ضروریہ کے نرخ عوام کی خرید سے باہر ہو چکے ہیں۔

آٹا کو استحکام دینے والوں نے خود چینی اور دیگر اشیا ئے ضرور یہ کے بحرانوں کو ہوا دی ہے جس میں مڈل میں کے کردار کے نام پر حکو متی اراکین کا ملوث ہونے میں سربراہ مملکت کی نااہلی،کرپشن اور بدنیتی بھی شامل ہے۔