لانڈھی میں خاتون سمیت دو افراد کے قتل کا ملزم گرفتار، دو فرار

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:27

لانڈھی میں خاتون سمیت دو افراد کے قتل کا ملزم گرفتار، دو فرار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) کراچی کے علاقے لانڈھی یونس چورنگی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کی ہلاکت کے واقعے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی یونس چورنگی کے قریب گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار ملزمان نے رکشہ پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے، اس سلسلے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہرے قتل میں ملوث ملزم کوگرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے یس ایس پی ملیر نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون زاہدہ ملزمان کا ہدف نہیں تھی، خاتون ٹھٹھہ کی رہائشی تھی،رشتے داروں سے ملنے کراچی آئی تھی۔ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا پیش امام عبید الرحمان ہی ملزمان کا اصل ہدف تھا۔ فائرنگ سے جاں بحق پیش امام عبید الرحمان ہی اصل ہدف تھا۔ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ مقتول عبید الرحمان کا آبائی تعلق مظفر آباد سے تھا، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا، ملزم کو نامزد ہونے پر گرفتار کیا، واقعے میں ملوث مزید دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔