وفاقی حکومت کی طرح پنجاب حکومت بھی مکمل طورپر ناکام ثابت ہوئی ہے‘ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

ن)لیگی قیا د ت نے صوبہ پنجا ب میں حکو مت کی تبدیلی کا فیصلہ کر کے صوبہ کو استحصال اور مسائل کی دلدل سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے مخالفین کو کرپٹ اور چور کے القا با ت سے نوازنے وا لے موجود ہ حکمر انو ں کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے واضح طور پر کرپشن کا تمغہ د یا ہے

اتوار 26 جنوری 2020 16:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہاکہ وفاقی حکومت کی طرح پنجاب حکومت بھی مکمل طورپر ناکام ثابت ہوئی ہے صوبہ پنجاب میں حکومتی رٹ نام کی کوئی چیز نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے حلقہ این اے 91 میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ریکارڈ مہنگائی غر بت بے روز گا ر ی اور لاقا نو نیت عرو ج پر ہے کسی بھی ا دارے میں عام آدمی کی کو ئی شنو ائی نہیں ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب پر ایک کمروز اورنا تجربہ کار شخص کو مسلط کر نا صوبہ کے عوا م سے ز یادتی ہے صوبہ پنجاب میں و زیر اعلی کی تبدیلی کافیصلہ وقت کا بنیا د ی تقاضاہے مسلم لیگ ن کی قیا د ت نے صوبہ پنجا ب میں حکو مت کی تبدیلی کا فیصلہ کر کے صوبہ کو استحصال اور مسائل کی دلدل سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ تبدیلی سرکار حکومت چلا نے کی پوزیشن میں نہیں ہے مخالفین کو کرپٹ اور چور کے القا با ت سے نوازنے وا لے موجود ہ حکمر انو ں کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے واضح طور پر کرپشن کا تمغہ د یا ہے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی ر پورٹ و ز یر اعظم اور ا ن کے حوار یو ں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں پی ٹی آئی حکو مت کر پشن کے میدا ن میں کامیابی سے آ گے ہے۔