وادی نیلم خطہ کی خوبصورتی اور سیاحت کا اہم ترین مرکز ہے، مسرت شیخ

وادی نیلم کے غیور اور بہادر عوام ہمارا فخر ،انکے دکھ در د اور تکالیف کو دل سے محسوس کرسکتے ہیں اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،صدر پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ونگ سٹی مظفرآباد

اتوار 26 جنوری 2020 20:35

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ونگ سٹی مظفرآباد کی صدر مسرت شیخ نے کہا ہے کہدرختوں کا تیزی سے ختم ہونا ،گلیشیئرز پگلنے اور موسمیاتی تغیر وتبدل کا سبب ہیں وادی نیلم خطہ کی خوبصورتی اور سیاحت کا اہم ترین مرکز ہے۔۔انہوں نے کہا کہ سانحہ نیلم عوام اور حکمرانوں پر آزمائش ہے۔

ایک جانب مقبوضہ وادی میں ریاستی جبر اور مسلسل لاک ڈائون ہے تو دوسری جانب برفباری سے آزمائش مگر کشمیری ہر دو صورتوں میں مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں۔مسرت شیخ نے کہا کہ وادی نیلم کے غیور اور بہادر عوام ہمارا فخر ہیں ہم ان کے دکھ در د اور تکالیف کو دل سے محسوس کرسکتے ہیں اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں نیلم کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی وامداد میں نے پاک آرمی کا کردار نہایت احسن اور قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر اور حکومت پاکستان متاثرین کو جلد معاوضہ جات کی ادائیگی کریں اور زخمیوں کے علاج معالجہ کو بہتر طریقے سے کیا جائے۔ وادی نیلم قبل ازیں بھارتی جارحیت کا نشانہ بنی رہی ہی.وادی نیلم کی عوام کو بھارتی فائرنگ سے بھی جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ حکومت آزاد کشمیر فی الفور اقدامات کرتے ہوئے آفات زدہ علاقوں کی عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرے۔