سرگودھا شہر کے علاقہ نیوسٹیلائٹ ٹاون میں شیشہ نشہ کرنے والے 5 افراد گرفتار کر کے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

پیر 27 جنوری 2020 14:40

سرگودھا شہر کے علاقہ نیوسٹیلائٹ ٹاون میں شیشہ نشہ کرنے والے 5 افراد ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) سرگودھا شہر کے علاقہ نیوسٹیلائٹ ٹاون میں شیشہ نشہ کرنے والے 5 افراد گرفتار کر کے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیو سٹیلائٹ ٹاون ٹاہلی چوک میں شیشہ حقہ نشہ کا کاروبار جاری تھا جبکہ اس کاروبار پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے۔علاقہ سے مخبری پر پولیس تھانہ سٹیلائٹ ٹاون نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر شیشہ حقہ نشہ کے اڈا سے پانچ افراد ارسلان،دانش،عمر بشیر، عبداللہ اور عدنان کو گرفتار کر کے زیر دفعہ 188 ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔