آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

منگل 28 جنوری 2020 15:19

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سابق گورنر پنجاب اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء ملک محمد رفیق رجوانہ کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے سابق گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ کے نام تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کے درجات سر بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔