آزادجموں و کشمیر کے وزیراطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس کا سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

منگل 28 جنوری 2020 15:19

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراطلاعات ،سیاحت ،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے سابق گورنر پنجاب اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء ملک محمد رفیق رجوانہ کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے سابق گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ کے نام تعزیتی پیغام میںدعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کے درجات سر بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔