پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرد وخشک رہنے کا امکان

پیر 10 فروری 2020 13:42

پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرد وخشک رہنے کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوںکے دوران پنجاب کے متعدد علاقوں لاہور،اسلام آباد،سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،نارووال،ساہیوال،ملتان،اوکاڑہ اور رحیم یار خان میںموسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجا ب کے با لا ئی علاقوں میں رات کے وقت دھند پڑنے اور مطلع جزوی طور پرابر آ لود رہنے کا امکان ہے،اس کے سا تھ سا تھ مری، گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش اور پہا ڑوں پر برف باری متوقع ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور اسلام آباد ، میں موسم خشک جبکہ گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں موسم شدید سرد رہا ،اسی طرح ملک کے دیگر علا قو ں میں موسم خشک اور سرد رہا، پیر کو صو با ئی دا رلحکو مت لاہو ر میں ہوا میں نمی کا تنا سب52 فیصد رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 9 سینٹی گریڈاور کم سے کم8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔