
بھائی کی موت اذیت ناک تھی، گٹکے پر پابندی عائد کی جائے،بہن عدالت میں روپڑی
زیادہ تر کینسر گٹکا کھانے کی وجہ سے ہو رہا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے قانون سازی میں تاخیر سمجھ سے بالا تر ہے،گٹکے پر پابندی کے حوالے سے سماعت کے دوران عدالت کے ریماکس
پیر 10 فروری 2020 14:57

(جاری ہے)
سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز اور پولیس سے گٹگا مافیا کے خلاف مشترکہ رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سندھ ہائیکورٹ نے کٹگا فروخت کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے، ہم دیکھ رہے ہیں گٹکا مافیا کے خلاف پولیس کا آپریشن بھی بہت سست ہوگیا ہے جس کی وجہ سے تاثر مل رہا ہے پولیس گٹکا مافیا سے ملی ہوئی ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس محمد اقبال نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق زیادہ تر کینسر گٹکا کھانے کی وجہ سے ہو رہا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے قانون سازی میں تاخیر سمجھ سے بالا تر ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے جج صاحبان کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ بتایا جائے رینجرز اور پولیس نے گٹکا مافیا کے خلاف کیا کارروائی کی گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلا ف کتنے مقدمات درج کیے، گٹکا کہاں فروخت ہو رہا ہی ۔عدالت کے ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے نمائندہ رینجرزنے بتایاکہ رینجرز پولیس کی کال پر کٹگا مافیا کے خلاف کارروائی کے لیے مدد کرتی ہے، گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اختیار پولیس کے پاس ہے۔اس دوران عدالت نے استفسار کیا کہ 4 سے 5 ماہ ہوچکے ہیں قانون سازی کیوں نہیں ہورہی ہے جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے موقف اختیار کیا کہ سندھ حکومت نے جواب دیا کہ بل کابینہ سے منظوری کے بعد گورنر سندھ کو بھیجا گیا ہے۔ مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کے مدعی مقدمہ نسیم حیدر منہ کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔عدالت میں نسیم حیدر کی بہن اور والدہ بھی پیش ہوئیں، متوفی کی بہن نے روتے ہوئے استدعا کی کہ میرے دو بھائی تھے، دونوں ہی کینسر سے انتقال کر گئے، میرے بھائی کی بہت اذیت ناک موت ہوئی، گٹکے کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔مدعی کے وکیل مزمل ممتاز نے عدالت کو بتایا کہ نسیم حیدر کے منہ میں کیڑے پڑ گئے تھے، غسل دیتے ہوئے لوگ گھبرا رہے تھے۔ مدعی کے وکیل نے کہا کہ جوڑیا بازار میں گٹکے کی فروخت اور اس کے کارخانے چل رہے ہیں، پولیس حکام نے بتایا کہ پورے صوبے میں گٹکے کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ عدالت نے کہا کہ رینجرز بھی گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈائون اور پولیس کی مدد کرے، آیندہ سماعت تک بتایا جائے پولیس نے کتنے آپریشن کیے، کتنی ایف آئی آر کاٹیں، آئی جی سندھ بھی گٹکے، مین پوری کے خلاف کارروائی تیز کر دیں، آیندہ سماعت تک قانون سازی کے حوالے سے بھی حتمی رپورٹ پیش کی جائے۔ بعد ازاں، سندھ ہائی کورٹ میں مزید سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی۔مزید اہم خبریں
-
جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف نو مئی میں ملوث ثابت ہو تو ضرور معذرت کریں گے، ترجمان پی ٹی آئی
-
معافی تلافی کرکے جیل سے باہر نکلنا ہی عملیت پسندی ہے، سہیل وڑائچ کا عمران خان کو مشورہ
-
ڈیلٹا کی موت: دریائے سندھ سکڑتا اور ڈوبتا جا رہا ہے
-
ڈیئر قیدی جی! سہیل وڑائچ کا عمران خان کے نام کالم میں یوٹرن لینے کا مشورہ
-
ڈکی بھائی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ یوٹیوبر کیخلاف درج مقدمے کی تفصیل سامنے آگئی
-
پاکستان میں سیلاب: بنیر میں 220 ہلاکتیں، ریلیف آپریشن جاری
-
مون سون کے ابھی مزید سپیل آئیں گے، شدت پہلے سے بھی زیادہ ہوگی، چیئرمین این ڈی ایم اے
-
آلو اور ٹماٹر کی تو پرانی رشتہ داری نکل آئی
-
تاریخ کے دو رُخ | ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے فیملی ہومز، ایک دیرینہ خواب کی تعبیر
-
جرمنی میں مستحق شہریوں کو 47 بلین یورو کی ریکارڈ ادائیگیاں
-
نوازشریف اس لیے کوئی بیان نہیں دیتے تاکہ شہبازشریف اپنی سوچ سے کام کریں، عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.