پنجاب کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

بدھ 12 فروری 2020 12:46

پنجاب کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوںکے دوران پنجاب کے متعدد علاقوں لاہور،اسلام آباد،سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،نارووال،ساہیوال،ملتان،اوکاڑہ اور رحیم یار خان میںموسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجا ب کے با لا ئی علاقوں میں ہلکی با رش ہونے اور مطلع جزوی طور پرابر آ لود رہنے کا امکان ہے،اس کے سا تھ سا تھ مری، گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش اور پہا ڑوں پر برف باری متوقع ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور اسلام آباد ، میں موسم خشک جبکہ گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں برف باری ہوئی اورموسم شدیدسرد رہا ،اسی طرح ملک کے دیگر علا قو ں میں موسم خشک اور سرد رہا، بدھ کے روز صوبائی دا رالحکو مت لاہو ر میں ہوا میں نمی کا تنا سب87 فیصد رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈاور کم سے کم10سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔